حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے وصیت سے پہلے قرض کے متعلق فیصلہ فرمایا ہے حالانکہ تم لوگ قرآن کی یہ آیت پڑھتے ہو"بعد وصیت کے جو ہو چکی ہے یا قرض کے بعد اور یقیناً حقیقی بہن ،بھائی وارث بنتے ہیں نہ کہ باپ شریک ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29662
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29663
29663- حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَن مَهْدِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : حدَّثَنِي رَبَاحٌ ، عَنْ عُثْمَانَ , أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم قَضَى أَنَّ الْوَلَدَ لِلْفِرَاشِ.
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے بچہ کا فیصلہ خاوند کے حق میں فرمایا ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29663
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29664
حضرت شیبہ بن مساور رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ نے ایک دستاویز لکھی اور پھر ہمیں پڑھ کر سنائی کے بے شک رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے سر کے زخم میں پانچ اونٹوں کا فیصلہ فرما یا اور اس کے علاوہ کسی اور چیز کا فیصلہ نہیں فرمایا ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29664
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29665
حضرت ثعلبہ بن ابی مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے مھزور کے بارے میں جو کہ بنی قریظہ کی ایک وادی ہے یہ فرمایا کہ پانی ٹخنوں تک روکا جائے ،اور اوپر والے نیچے والوں پر اس سے زیادہ مت روکیں۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29665
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29666
29666- حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قضَى رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم فِي السِّنِّ بِخَمْسٍ مِنَ الإِبِلِ.
حضرت طاووس رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے ایک دانت کی دیت میں پانچ اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29666
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29667
حضرت سعید رضی اللہ عنہ اور حرام بن سعد رضی اللہ عنہ دونوں فرماتے ہیں کہ حضرت براء کی ایک اونٹنی کسی قوم کے باغ میں داخل ہو گئی اور ان کے باغ کو تبا ہ کردیا ۔تو رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے یہ فیصلہ فرمایا کہ دن میں مال کی حفاظت کرنا مالک کی ذمہ داری ہے اور رات مویشیوں کا مالک تاوان ادا کرے گا جبکہ مویشی نے رات کو نقصان پہنچایا ہو۔
الزُّهْرِيِّ، ← ابْنُ عُيَيْنَةَ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29667
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29668
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29668
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29669
29669- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَضَى فِي الأَصَابِعِ عَشْرًا عَشْرًا.
حضرت شعیب رحمتہ اللہ علیہ کے دادا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نےانگلیوں کی دیت میں دس ،دس اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29669
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29670
حضرت عبد الحمید کے دادا حضرت رافع بن سنان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے والدین میرے بارے میں منگرالے کر نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے ان دونوں میں سے ایک کافر اور دوسرا مسلمان تھا تو رسول صلی اللہ و علیہ وسلم نے حضرت رافع کو اختیار دیا تو وہ کافر کی طرف متوجہ ہونے لگے۔ تو آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے دعا فرمائی اے اللہ اس کو ہدایت دے تو وہ مسلمان کی طرف متوجہ ہوگئے ۔ تو آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے مسلمان کے لئے ہی ان کا فیصلہ فرمادیا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29670
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29671
حضرت ابو ہر یرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول صلی اللہ و علیہ وسلم نے حمل ساقط کرنے کی دیت میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا تو جس کے خلاف فیصلہ فرمایا تھا وہ کہنے لگا! کیا ہم اس کی دیت ادا کریں جس نے نہ کچھ کھایا ہے نہ پیا ہے اور نہ ی رویا ہے اور چلا یاہے۔ اور اس قسم کا خون تو رائیگاں جاتا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ شخص تو کسی شاعر کے طرح بات کرتا ہے۔ بہر حال حمل ساقط کرنے کی دیت ایک غلام یا باندی ہے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29671
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29672
29672- حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَوْفٍ قَالَ : قرِئَ عَلَيْنَا كِتَابُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَيُّمَا رَجُلٍ أَفْلَسَ فَأَدْرَكَ رَجُلٌ مَتَاعَهُ بِعَيْنِهِ ، فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ مِنْ سَائِرِ الْغُرَمَاءِ إلا أن يكون اقتضى من ماله شيئًا ، فهو أسوة الغرماء ، قَضَى بِذَلِكَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم.
حضرت عوف رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمتہ اللہ علیہ کا خط پڑھ کر سنایا گیا: کہ جوکوئی بھی مفلس ہوگیا پھر کسی آدمی نے اپناذاتی سامان اسی کے پاس پالیا تو وہ اکیلا تمام قرض خواہوں سے اس مال کا زیادہ حق دار ہو گا مگر یہ کہ اس نے اس مفلس کے مال سے کچھ حصہ لے لیا ہو تو باقی مال تمام قرض خواہوں کے لیے برابر ہو گا۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے اس طریقہ سے یہ فیصلہ فرمایا تھا۔
عَوْفٌ، ← ابْنُ عُلَيَّةَ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29672
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29673
29673- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ سَعِيدِ بْنِ حَمْلٍ ، عَن عِكْرِمَةَ قَالَ : عِدَّةُ الْمُخْتَلِعَةِ حَيْضَةٌ ، قَضَاهَا رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم فِي جَمِيلَةَ ابْنَةِ سَلُولَ.
حضرت عکرمہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ عورت کی عدت ایک حیض شمار ہو گی ،رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے جمیلہ بنت سلول کے بارے میں یہ فیصلہ فرمایا تھا ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29673