Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29650
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29651
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے ہر اس حصہ میں جس کو تقسیم نہ کیا گیا ہو گھر کی صورت میں ہو باغ کی صورت میں ہو یو ں فیصلہ فرمایا کہ مالک کے لیئے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے شریک کی اجازت کے بغیر اس کو بیچ دے پس اگروہ چاہے تو رکھ لے گا اور اگر چاہےگا تو اس کو چھوڑ دے گااور اگر مالک نے بیچ دیا اور شریک کو بتلایا نہیں تو وہ اس حصہ کا زیادہ حق دار ہو گا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29651
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29652
29652- حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، وَعَبْدِ اللهِ قَالا : قضَى رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم بِالشُّفْعَةِ لِلْجِوَارِ.
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے شفعہ کا فیصلہ پڑوسی کے حق میں فرمایا ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29652
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29653
29653- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ قَالَ : حدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم قَضَى بِالْيَمِينِ عَلَى الْمُدَّعَى عَلَيْهِ.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے مدعی علیہ سے قسم لے کر فیصلہ فرمایا ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29653
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29654
حضرت مسروق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الله بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایک آدمی کے متعلق پوچھا گیا جس نے کسی عورت سے شادی کی پھر وہ مر گیا اور اس آدمی نے اس سے ہمبستری نہیں کی تھی اور نہ ہی اس کا مہر مقرر کیا تھا، اب اس کیا ہو گا؟ تو حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرمایا کہ اس عورت کو مہر مثلی ملے گا اور وراثت بھی ملے گی اور اس پر عدت بھی واجب ہوگی ۔ اس پر معقل بن سنان نے فرمایا کہ میں رسول الله صلی اللہ و علیہ وسلم کے پاس حاضر تھا آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے بروع بنت واشق کے بارے میں بالکل ایسا ہی فیصلہ فرمایا تھا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29654
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29655
29655- حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَن سِمَاكٍ ، عَن تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ قَالَ : اخْتَصَمَ رَجُلانِ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي جَمَلٍ ، فَجَاءَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِشَاهِدَيْنِ يَشْهَدَانِ أَنَّهُ جَمَلُهُ فَقَضَى بِهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَهُمَا.
حضرت تمیم بن طرفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دوشخص ایک اونٹ کا جھگڑا لے کر نبی صلی اللہ و علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ پھر ان دونوں میں سے ہر ایک دو دو گواہ لے کر نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کی خدمت میں آگئے جو دونوں کے حق میں گواہی دے رہے تھے کہ یہ اونٹ اس کا ہے تو آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے ان دونوں کے حق میں اونٹ کا فیصلہ فرمادیا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29655
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29656
حضرت سلمہ بن کھیل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ قاضی شریح کی مجلس میں تھے کہ چندلوگ ان کے پاس ایک ایسے گھر کا جھگڑا لے کر آئے جوکسی آدمی کو پوری زندگی کے لئے دے دیا گیا ہو تو قاضی شریح نے ان کو کہا کہ یہ اس آدمی کو زندگی میں ملے گا اور موت کے بعد اس کے ورثا کو ملے گا ۔ تو جس کے خلاف فیصد دیا وہ آپ کی طرف متوجہ ہوا اورقسمیں دینا شروع کر دیں ۔ قاضی شریح نے فرمایا: یہ شخص مجھے ایک ایسے معاملہ میں ملامت کر رہا ہے جس کا فیصلہ خودحضورصلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29656
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29657
حضرت مسور رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ لوگوں سے ایسی عورت کے بارے میں مشورہ طلب کر رہے تھے کہ جس کا کسی نے حمل ساقط کر دیا ہو؟ تو مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم کے پاس حاضر تھا تو آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے ایسے معاملے میں ایک غلام یابا ندی کا فیصلہ فرمایا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم کوئی ایساشخص لا ؤ جو تمہارے ساتھ اس بات کی گواہی دے، تو محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے ان کے حق میں گواہی دی۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29657
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29658
29658- حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى التَّيْمِيُّ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَن عُبَيْدِ بْنِ نُضَيْلَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ : قضَى رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى عَاقِلَتِهَا االدِّيَةِ ، وَفِي الْحَمْلِ غُرَّةٌ.
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے خاندان والوں پر دیت کا اور حمل (کو ) ساقط کر کے معاملہ میں ایک غلام یا باندی دینے کا فیصد فرمایا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29658
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29659
حضرت ھزیل بن شرجیل رحمتہ اللہ علیہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابوموسی رحمتہ اللہ علیہ اور سلیمان بن ربیہ رحمتہ اللہ علیہ ان دونوں کے پاس آیا اور ان دونوں سے بیٹی، پوتی اور حقیقی بہن کے وراثت میں حصہ سے متعلق سوال کیا؟ تو ان دونوں حضرات نے جواب میں فرمایا کہ بیٹی کو آدھا مال ملے گا اور جو کچھ بچ جائے گا وہ بہن کو ملے گا اور ساتھ ہی یہ کہا کہ تم ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ اور ان سے بھی پوچھ لووہ بھی یہی جواب دیں گے تو وہ آدمی ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور ان سے پوچھا اور جو بات ان دونوں حضرات :کہی تھی اس کی خبر دی ۔ تو ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا یقینا تب تو میں گمراہ ہوں گا اور ہدایت پانے والوں میں نہیں ہوں گا اور لیکن عنقریب میں وہ فیصلہ کروں گا جو فیصلہ رسول اللہصلی اللہ و علیہ وسلم نے اس بارے میں فرمایا تھا کہ بیٹی کو آدھا مال ملے گا اور پوتی کو چھٹا حصہ ملے گا ثلث مکمل کرنے کے لئے ۔ اور جو کچھ بچ جائے گا وہ بہن کو ملے گا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29659
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29660
حضرت زید بن خالد رضی اللہ عنہ اور شبل رضی اللہ عنہ اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور فرماتے ہیں کہ ہم رسول الله صلی اللہ و علیہ وسلم کے پاس تھے کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ و علیہ وسلمکے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میں آپ صلی اللہ و علیہ وسلم کو اللہ کا واسطہ دیتا ہوں مگر یہ کہ آپ صلی اللہ و علیہ وسلم ہمارے ما بین کتاب اللہ کے مطابق فيصل فرمائیں۔ تو اس کا مخالف جو کہ اس سے زیادہ سمجھ دار تھا کہنے لگا! جی ہاں اے اللہ کے رسول صلی اللہ و علیہ وسلم آپ ہمارے درمیان کتاب اللہ کے مطابق فیصل فرمائیں اور مجھے اجازت دیجئے کہ میں کچھ کہوں ! آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا: کہو اس نے کہا کہ میرا بیٹااس شخص کے پاس ملازم تھا تو اس نے اس کی بیوی کے ساتھ زنا کیا تو میں نے اس کے بدلہ میں سو بکریاں اور خادم دیا پھر علماء سے ان کے متعلق پوچھا؟ تو انہوں نے مجھے بتایا کہ میرے بیٹے کوسوکوڑے سزا اور ایک سال کی جلاوطنی ہوگی اور اس شخص کی بیوی کو سنگسار کیا جائے گا۔ تو نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے کہ میں ضرور بالضرور تمہارے درمیان کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کروں گا ! سوبکریاں اور خادم تمہیں واپس دیے جائیں گے اور تمہارے بیٹے کوسوکوڑے اور ایک سال کی جلاوطنی کی سزا ملے گی۔ اور اے انیس رضی اللہ عنہ تم اس عورت کے پاس جاؤ اگر وہ زنا کا اقرار کرے تو اسے سنگسار کر دو۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29660
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29661
29661- حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ : حدَّثَنَا سَيْفُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَكِّيُّ قَالَ : أَخْبَرَنَي قَيْسُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم قَضَى بِيَمِينٍ وَشَاهِدٍ.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ فرمایا ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29661