مصنف ابن أبي شيبة · 38- كِتابُ الرّدِّ عَلَى أَبِي حَنِيفَة ‹ 107- الصَّلاَةُ عَلَى الشَّهِيدِ. · حديث 37611
37611- حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ ، مَرَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِحَمْزَةَ وَقَدْ جُدِعَ وَمُثِّلَ بِهِ ، فَقَالَ : لَوْلاَ أَنْ تَجِدَ صَفِيَّةُ لَتَرَكْتُهُ حَتَّى يَحْشُرَهُ اللَّهُ مِنْ بُطُونِ السِّبَاعِ وَالطَّيْرِ ، وَلَمْ يُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنَ الشُّهَدَاءِ ، وَقَالَ : أَنَا شَهِيدٌ عَلَيْكُمَ الْيَوْمَ. - وَذُكِرَ أَنَّ أَبَا حَنِيفَةَ قَالَ : يُصَلَّى عَلَى الشَّهِيدِ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب اُحد کا دن تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے اور ان کے ناک کو کاٹ دیا گیا تھا اوران کو مثلہ بنا دیا گیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ بات نہ ہوتی کہ (ان کو ) صفیہ پالے گی تو میں ان کو (یونہی) چھوڑ دیتا یہاں تک کہ اللہ پاک ان کو درندوں اور پرندوں کے پیٹوں سے جمع فرماتے ۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہداء میں سے کسی پر جنازہ نہیں پڑھایا ۔ اور فرمایا: میں آج تم پر گواہ ہوں ۔اور (امام )ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : شہید پر جنازہ پڑھا جائےگا۔
لَوْلَا ← لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ مَرَّ النَّبِيُّ بِحَمْزَةَ وَقَدْ جُدِعَ وَمُثِّلَ بِهِ ← أَنَسٍ، ← الزُّهْرِيِّ، ← أَسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 38- Book of Response to Abu Hanifa › 107- Prayers for the martyr. · Hadith 37611
