مصنف ابن أبي شيبة · 37- كتاب الأَوَائِلِ ‹ 1- بَابُ أَوَّلِ مَا فُعِلَ وَمَنْ فَعَلَهُ. · حديث 36979
36979- حَدَّثَنَا الْفَضْلُ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ : قَالَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ : إنَّ أَوَّلَ يَوْمٍ عَرَفْتُ فِيهِ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم أَنِّي أَمْشِي مَعَ أَبِي جَهْلٍ بِمَكَّةَ ، فَلَقِينَا رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم ، فَقَالَ لَهُ : يَا أَبَا الْحَكَمِ ، هَلُمَّ إِلَى اللهِ وَإِلَى رَسُولِهِ وَإِلَى كِتَابِهِ أَدْعُوك إِلَى اللهِ ، فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ ، مَا أَنْتَ بِمُنْتَهٍ عَنْ سَبِّ آلِهَتِنَا ، هَلْ تُرِيدُ إلاَّ أَنْ نَشْهَدَ أَنْ قَدْ بَلَّغْتَ ، فَنَحْنُ نَشْهَدُ أَنْ قَدْ بَلَّغْتَ ، قَالَ : فَانْصَرَفَ عَنْهُ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم فَأَقْبَلَ عَلَيَّ ، فَقَالَ : وَاللهِ إنِّي لأعْلَمُ ، أَنَّ مَا يَقُولُ حَقٌّ وَلَكِنْ بَنِي قُصَيٍّ ، قَالُوا : فِينَا الْحِجَابَةُ ، فَقُلْنَا : نَعَمْ ، ثُمَّ قَالُوا : فِينَا الْقِرَى ، فَقُلْنَا : نَعَمْ ، ثُمَّ قَالُوا فِينَا النَّدْوَةُ ، فَقُلْنَا : نَعَمْ ، ثُمَّ قَالُوا فِينَا السِّقَايَةُ ، فَقُلْنَا نَعَمْ ، ثُمَّ أَطْعَمُوا وَأَطْعَمْنَا حَتَّى إذَا تَحَاكَّتِ الرُّكَبُ ، قَالُوا : مِنَّا نَبِيٌّ وَاللهِ لاَ أَفْعَلُ.
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے اس وقت پہچانا جب میں مکہ میں ابوجہل کے ساتھ چل رہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ملے اور آپ نے ابوجہل سے کہا کہ اے ابوالحکم! اللہ کی طرف آؤ ،اللہ کے رسول کی طرف آ ؤ اور اللہ کی کتاب کی طرف آؤ، میں تمہیں اللہ کی طرف بلاتا ہوں۔ اس نے جواب دیا اے محمد ! تم ہمارے معبودوں کو برا بھلا کہنے سے باز نہیں آتے ہو۔ اگر تم اس بات کی گواہی چاہتے ہو کہ تم نے پیغام پہنچاد یا تو ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ تم نے پیغام پہنچادیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے تو ابوجہل میری طرف متوجہ ہوا اور کہنے لگا کہ خدا کی قسم میں جانتا ہوں کہ جو کچھ یہ کہہ رہے ہیں وہ حق سچ ہے لیکن بنوقصی والوں نے کہا کہ ہم میں کعبہ کی در بانی ہے۔ ہم نے کہا ٹھیک ہے ۔ پھرانہوں نے کہا ۔ کہ ہم میں حاجیوں کی مہمانی ہے ۔ ہم نے کہا کہ ٹھیک ہے ۔ پھر انہوں نے کہا کہ ہم میں سرداروں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ ہم نے کہا ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں حاجیوں کو پانی پلانے کا اعزاز ہے ۔ ہم نے کہا ٹھیک ہے ۔ پھر انہوں نے بھی کھلایا اور ہم نے بھی کھلا یا اوراب جب لوگوں کی آمد ورفت بڑھ گئی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم میں نبی ہے۔ خدا کی قسم ہم ہر گز اس کونہیں مانیں گے ۔
الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ ← زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ← هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، ← الْفَضْلُ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 37- Al-Awa’il Book › 1- Chapter one of what was done and who did it. · Hadith 36979
