مصنف ابن أبي شيبة · 21- كِتَابُ الْحُدُودِ ‹ 155- فِيمَا يُحْقَنُ بِهِ الدَّمُ ، وَيُرْفَعُ بِهِ عَنِ الرَّجُلِ الْقَتْلُ. · حديث 29543
29543- حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَن حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ : خَرَجَ الْمِقْدَادُ بْنُ الأَسْوَدِ فِي سَرِيَّةٍ ، فَمَرُّوا بِرَجُلٍ فِي غُنَيْمَةٍ لَهُ ، فَأَرَادُوا قَتْلَهُ ، فَقَالَ : لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ، فَقَالَ الْمِقْدَادُ : وَدَّ لَوْ فَرَّ بِأَهْلِهِ وَمَالِهِ ، قَالَ : فَلَمَّا قَدِمُوا ، ذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ، فَنَزَلَتْ : {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ فَتَبَيَّنُوا ، وَلاَ تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقَى إِلَيْكُمَ السَّلاَمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا} قَالَ : الْغَنِيمَةُ ، {فَعَندَ اللهِ مَغَانِمُ كَثِيرَةٌ كَذَلِكَ كُنْتُمْ مِنْ قَبْلُ} قَالَ : تَكْتُمُونَ إِيمَانَكُمْ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ، {فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْكُمْ} فَأَظْهَرَ الإِسْلاَمَ ، {فَتَبَيَّنُوا} وَعِيدًا مِنَ اللهِ ، {إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا}.
حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ کسی لشکر میں نکلے سوان لوگوں کا گزر ایک آدی کے پاس سے ہوا جو اپنے ریوڑ میں تھا۔ ان لوگوں نے اس کو کرنا چاہا تو اس نے کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیا، اس پر حضرت مقداد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ چاہتا ہے کہ اگر وہ اپنے گھر والوں اور اپنے مال کو لے کر بھاگ جائے تو اچھا ہے۔ راوی کہتے ہیں: پس جب وہ لوگ واپس آئے تو انہوں نے یہ واقعہ نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کے سامنے ذکر کیا اس پر یہ آیت نازل ہوئی ۔ اے ایمان والو! جب نکلو (جہادکے لیے اللہ کی راہ میں تو خوب تحقیق کر لیا کرو اورنہ کہو اس شخص کو جوکر ے تم کو سلام کا نہیں ہے تو مومن، کیا حاصل کرنا چاہتے ہو تم ساز و سامان دنیاوی زندگی کا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مراد بکری کا ریوڑ ہے، ترجمہ تو اللہ کے ہاں غنیمتیں ہیں بہت، ایسے تو تم اسلام سے پہلے تھے ۔‘‘ فرمایا تم اپنے ایمان کومشرکین سے چھپاتے تھے۔ ترجمہ' پھر اللہ نے تم پر احسان کیا پس اسلام کو غلبہ دیا۔ ترجمه "لہذاخوب تحقیق کر لیا کرو فرمایا : اللہ کی طرف سے وعید ہے۔ ترجمہ" بے شک اللہ ہر اس بات سے جوتم کر تے ہو پوری طرح باخبر ہے۔
سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ، ← سُفْيَانَ، ← وَكِيعٌ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 21- Borders Book › 155- When blood is injected, and the murdered man is removed from it. · Hadith 29543
