مصنف ابن أبي شيبة · 21- كِتَابُ الْحُدُودِ ‹ 102- فِي الرَّجُلِ يُؤْخَذُ وَقَدْ غَلَّ ، مَا عَلَيْهِ ؟. · حديث 29279
29279- حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنِ الْمُثَنَّى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، قَالَ : إِذَا وُجِدَ الْغُلُولُ عَندَ الرَّجُلِ ، أُخِذَ وَجُلِدَ مِئَةً ، وَحُلِقَ رَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ ، وَأُخِذَ مَا كَانَ فِي رَحْلِهِ مِنْ شَيْءٍ إِلاَّ الْحَيَوَانَ ، وَأُحْرِقَ رَحْلُهُ ، وَلَمْ يَأْخُذْ سَهْمًا فِي الْمُسْلِمِينَ أَبَدًا ، قَالَ : وَبَلَغَنِي ؛ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ كَانَا يَفْعَلاَنِهِ.
حضرت مثنی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن شعیب رحمتہ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا: جب خیانت کا مال آدمی کے پاک پایا جائے تو اسے پکڑ لیا جائے اور سو کوڑے مارے جائیں اور اس کا سراوراس کی داڑھی منڈوادی جائے اوراس کے کجاوے میں جو کچھ ہو وہ لے لیا جائے سوائے جانور کے اور اس کا کجاوہ جلا دیا جائے اور وہ کبھی بھی مسلمانوں میں حصہ نہیں لے گا آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا: مجھے خبر پہنچی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ دونوں حضرات یہی عمل کرتے تھے۔
عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ← الْمُثَنَّی ← عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 21- Borders Book › 102- When a man is taken and has a boil, what should he do? · Hadith 29279
