حضرت قتادہ رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت جابر بن زید رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا: ان دونوں کے درمیان دو اور تین آدمیوں کی گواہی سے تفریق ڈال دی جائے گی اور چار لوگوں کی گواہی سے اسے سنگسار کر دیا جائے گا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 21- Borders Book › 68 - In a man who divorced his wife, he found that he had covered her, testified against him, and he denied that he had divorced her. · Hadith 29075
مصنف ابن أبي شيبة · 21- كِتَابُ الْحُدُودِ ‹ 68- فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَوُجِدَ يَغْشَاهَا ، وَشُهِدَ عَلَيْهِ ، وَأَنْكَرَ أَنْ يَكُونَ طَلَّقَهَا. · حديث 29076
حضرت سعید رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت حبیب بن ابی ذئب رحمۃ اللہ علیہ کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشا دفرمایا: ان دونوں کے درمیان چار یا اس سے زیادہ آدمیوں کی گواہی سے تفریق کر دی جائے گی پس اگر وہ دوبارہ لوٹ تو اسے سنگسار کر دیا جائے ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 21- Borders Book › 68 - In a man who divorced his wife, he found that he had covered her, testified against him, and he denied that he had divorced her. · Hadith 29076
مصنف ابن أبي شيبة · 21- كِتَابُ الْحُدُودِ ‹ 68- فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَوُجِدَ يَغْشَاهَا ، وَشُهِدَ عَلَيْهِ ، وَأَنْكَرَ أَنْ يَكُونَ طَلَّقَهَا. · حديث 29077
حضرت سعید رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے خبر دی کہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: ان دونوں کے درمیان چار آدمیوں کی گواہی سے تفریق کر دی جائے گی اور اس سے زیادہ کی صورت میں اسے سنگسار کیا جائے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 21- Borders Book › 68 - In a man who divorced his wife, he found that he had covered her, testified against him, and he denied that he had divorced her. · Hadith 29077
مصنف ابن أبي شيبة · 21- كِتَابُ الْحُدُودِ ‹ 68- فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَوُجِدَ يَغْشَاهَا ، وَشُهِدَ عَلَيْهِ ، وَأَنْكَرَ أَنْ يَكُونَ طَلَّقَهَا. · حديث 29078
حضرت محمد بن سالم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی رحمۃ اللہ علیہ سے ایک آدمی کے متعلق پوچھا گیا : جس کے خلاف چند گواہوں نے گواہی دی کہ بے شک اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے پس اس نے اس کا انکار کر دیا اور وہ اس سے جماع کرتا تھا، اس کا کیا حکم ہے؟ حضرت شعبی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: اس کے انکار کرنے کی وجہ سے اس سے سزا کو ختم کر دیا جائے گا۔
الشَّعْبِيِّ، ← مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ ← هُشَيْمٌ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 21- Borders Book › 68 - In a man who divorced his wife, he found that he had covered her, testified against him, and he denied that he had divorced her. · Hadith 29078
مصنف ابن أبي شيبة · 21- كِتَابُ الْحُدُودِ ‹ 68- فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَوُجِدَ يَغْشَاهَا ، وَشُهِدَ عَلَيْهِ ، وَأَنْكَرَ أَنْ يَكُونَ طَلَّقَهَا. · حديث 29079
حضرت ابن جریح رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء رحمۃ اللہ علیہ سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو طلاق دی پس دو گواہوں نے گواہی بھی دے دی پھر وہ شخص اس بستی میں آیا جہاں اس کی بیوی تھی اور اس نے اس سے جماع کیا۔ وہ شخص اس سے جماع کا اقرار کرتا ہے اور اس کو طلاق دینے کا انکار کر تا ہے ۔ حضرت عطاء رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: ان دونوں گواہوں کی گواہی جائز ہو گی اور ان کی درمیان تفریق کر دی جائے گی اور اس شخص پر حد نہیں لگائی جائے گی۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← الضحاك بن مخلد
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 21- Borders Book › 68 - In a man who divorced his wife, he found that he had covered her, testified against him, and he denied that he had divorced her. · Hadith 29079
مصنف ابن أبي شيبة · 21- كِتَابُ الْحُدُودِ ‹ 68- فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَوُجِدَ يَغْشَاهَا ، وَشُهِدَ عَلَيْهِ ، وَأَنْكَرَ أَنْ يَكُونَ طَلَّقَهَا. · حديث 29080
حضرت قتادہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں پھر اس نے اس کے بعد اس سے جماع کرنا شروع کر دیا تو اس بارے میں حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا گیا؟ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: اگر مجھے اس پر قدرت ہوتی تو میں ضرور اس کو سنگسار کر دیتا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 21- Borders Book › 68 - In a man who divorced his wife, he found that he had covered her, testified against him, and he denied that he had divorced her. · Hadith 29080
مصنف ابن أبي شيبة · 21- كِتَابُ الْحُدُودِ ‹ 68- فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَوُجِدَ يَغْشَاهَا ، وَشُهِدَ عَلَيْهِ ، وَأَنْكَرَ أَنْ يَكُونَ طَلَّقَهَا. · حديث 29081
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 21- Borders Book › 68 - In a man who divorced his wife, he found that he had covered her, testified against him, and he denied that he had divorced her. · Hadith 29081
مصنف ابن أبي شيبة · 21- كِتَابُ الْحُدُودِ ‹ 68- فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَوُجِدَ يَغْشَاهَا ، وَشُهِدَ عَلَيْهِ ، وَأَنْكَرَ أَنْ يَكُونَ طَلَّقَهَا. · حديث 29082
حضرت عیسیٰ بن عاصم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ چند لوگ سفر میں نکلے ان کا گزر ایک آدمی کے پاس سے ہوا تو انہوں نے اس کے پاس قیام کیا اس دوران اس آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں پھر وہ واپس لوٹے تو انہوں نے اس کو اس عورت کے ساتھ پایا سو انہوں نے اس کو حضر ت شریح رحمۃ اللہ علیہ کے سامنے پیش کیا اور کہنے لگے: بیشک اس شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دی تھیں اور ہم نے اسے اس عورت کے ساتھ پایا ہے اور وہ آدمی انکار کررہا تھا۔ اس پر آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: کیا تم گواہی دیتے ہو کہ یہ شخص زانی ہے؟ پس انہوں نے اپنے قول کو دھرایا جیسا انہوں نے کہا تھا پھر آپ رحمۃ اللہ علیہ نے پوچھا: کیا تم گواہی دیتے ہو کہ یہ شخص زانی ہے؟ انہوں نے پھر اپنی بات دھرائی سو آپ رحمۃ اللہ علیہ نےان کے درمیان تفریق کر دی اور ان دونوں پر حد نہیں لگائی اور ان کی گواہی کو جائز قرار دیا ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 21- Borders Book › 68 - In a man who divorced his wife, he found that he had covered her, testified against him, and he denied that he had divorced her. · Hadith 29082
مصنف ابن أبي شيبة · 21- كِتَابُ الْحُدُودِ ‹ 69- فِي الرَّجُلِ يَقُولُ لِلرَّجُلِ : زَعَمَ فُلاَنٌ أَنَّك زَانٍ. · حديث 29083
حضرت اشعث رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سے اس شخص کے بارے میں مرو ی ہے جس نے آدمی کو یوں کہا: مجھے فلاں نے خبر دی ہے کہ تو نے زنا کیا ہے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: اس پر حد قذف جاری نہیں ہو گی۔ اس لیے کہ اس نے اس بات کی نسبت کسی غیر کی طرف کی ہے۔
حضرت شعبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی سے کہا: فلاں نے کہا ہے کہ بیشک تو زانی ہے ۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: اگر وہ بینہ لے آئے تو ٹھیک وگرنہ اس شخص پر حد لگائی جائے گی۔
حضرت ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں حد ود کو شکوک و شبہات کی وجہ سے معطل کر دوں یہ میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے اس بات سے کہ میں ان سزاؤں کو شبہات میں قائم کر دوں۔
حضرت شعیب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، حضرت ابن مسعود اور حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان سب حضرات نے ارشاد فرمایا: جب تم پر حد مشتبہ ہو جائے تو اس کو زائل کر دو۔