مصنف ابن أبي شيبة · 30-كِتاب الْفَضَائِلِ ‹ 62- فِي فضلِ العربِ. · حديث 33144
33144- حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي رَزِينٍ ، قَالَ حَدَّثَتْنِي أُمِّي ، قَالَتْ : كَانَتْ أُمُّ الْحُرَيْرِ إذَا مَاتَ رَجُلٌ مِنَ الْعَرَبِ اشْتَدَّ عَلَيْهَا ذَلِكَ ، فَقِيلَ لَهَا : يَا أُمَّ الحُرَيْرِ , إنَّا نَرَاك إذَا مَاتَ رَجُلٌ مِنَ الْعَرَبِ اشْتَدَّ عَلَيْك ، قَالَتْ : سَمِعْت مَوْلاَيَ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم : إنَّ مِنَ اقْتِرَابِ السَّاعَةِ هَلاَكُ الْعَرَبِ. وَكَانَ مَوْلاَهَا طَلْحَةُ بْنُ مَالِكٍ.
33144 - حضرت محمد بن ابی رزین اپنی والدہ سے نقل کرتےہیںکہ حضرت ام جریر پر بہت ہی سخت ہوتی یہ بات کہ جب عرب کا کوئی آدمی مر جاتا تو ان سے اس بارے میں پوچھا گیا : اے ام جریر ہم نے آپ کو دیکھا کہ جب عرب کا کوئی آدمی مر جاتا ہے تو آپ پر یہ بات بہت ہی سخت گزرتی ہے ۔ آپ نے فرمایا: میں نے اپنے آقا کو یوں فرماتے ہوئے سنا : کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: بے شک عرب کا ہلاک ہو نا قیامت کے قریب ہونے کی نشانی ہے ۔ اور ان کے آقا حضرت طلحہ بن مالک تھے ۔
محمد بن أبي رزين، ← سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 30- The Book of Virtues › 62- In the favor of the Arabs. · Hadith 33144
