مصنف ابن أبي شيبة · کتاب ‹ 22- مَنْ قَالَ إذَا دَخَلْتَ وَالإِمَامُ سَاجِدٌ فَاسْجُدْ. · حديث 2616
2616- حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ؛ أَنَّهُ سَمِعَ خَفْقَ نَعْلِي وَهُوَ سَاجِدٌ ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلاَتِهِ ، قَالَ : مَنْ هَذَا الَّذِي سَمِعْتُ خَفْقَ نَعْلِهِ ؟ قَالَ : أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : فَمَا صَنَعْت ؟ قَالَ : وَجَدَتْك سَاجِدًا فَسَجَدْت ، فَقَالَ : هَكَذَا فَاصْنَعُوا ، وَلاَ تَعْتَدُّوا بِهَا ، مَنْ وَجَدَنِي رَاكِعًا ، أَوْ سَاجِدًا ، أَوْ قَائِمًا ، فَلْيَكُنْ مَعِي عَلَى حَالِي الَّتِي أَنَا عَلَيْهَا.
ایک مدنی صحابی رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدے کی حالت میں میرے جوتوں کی آواز سنی، جب نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ میں نے ابھی کسی کے جوتوں کی آواز سنی تھی؟ میں نے عرض کیا کہ میں تھا۔ آپ نے فرمایا پھر تم نے کیا کیا؟ میں نے کہا کہ میں نے آپ کو سجدے کی حالت میں پایا اور آپ کے ساتھ میں نے بھی سجدہ کر لیا۔ حضور صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ یونہی کیا کرو اور اس رکعت کو شمار نہ کرو۔ جس شخص نے مجھے رکوع ،سجدے یا قیام کی حالت میں پایا تو اسے چاہئے کہ میرے ساتھ اسی حالت میں شریک ہوجائے۔
خَفْقَ نَعْلِهِ ← مَنْ هَذَا الَّذِي ← خَفْقَ نَعْلِي وَهُوَ سَاجِدٌ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلاَتِهِ ← النَّبِیِّ اَنَّہٗ ← رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ ← عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، ← جَرِيرٌ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 3- The Book of Prayer › 22- Whoever says, “If you come in and imam prostrate, prostrate.” · Hadith 2616
