مصنف ابن أبي شيبة · 11-11- كِتَابُ الاِفْتِتَاحِ ‹ 1- مَا ذُكِرَ فِي فَضْلِ الْجِهَادِ وَالْحَثِّ عَلَيْهِ. · حديث 19649
19649- حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنْ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم بَعَثَ إلَى مُؤْتَةَ فَاسْتَعْمَلَ زَيْدًا ، فَإِنْ قُتِلَ زَيْدٌ فَجَعْفَرٌ ، فَإِنْ قُتِلَ جَعْفَرٌ فَابْنُ رَوَاحَةَ ، قَالَ : فَتَخَلَّفَ ابْنُ رَوَاحَةَ يُجَمِّعُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَرَآهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ، فَقَالَ : مَا خَلَّفَك ، فَقَالَ : أُجَمِّعُ مَعَكَ ، فَقَالَ : لَغَدْوَةٌ ، أَوْ رَوْحَةٌ فِي سَبِيلِ اللهِ , خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا.
حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ نے مؤتہ کی ایک لشکر روانہ فرمایا اور ان پر حضرت زید کو سپہ سالار مقرر کیا آپ نے حکم دیا کہ اگر زید شہید ہو جائیں تو جعفر کو امیر بنا لیا جائے اگر جعفر بھی شہید ہو جائیں تو عبداللہ بن رواحہ کو امیر بنا لیا جائے ۔ لشکر کی روانگی کے باوجود حضرت عبداللہ بن رواحہ حضور ﷺ کے ساتھ جمعہ پڑھنے کی غرض سے پیچھے رہ گئے جب رسول اللہ ﷺ نے انہیں دیکھا تو پوچھا کہ آپ پیچھے کیوں رہے ؟ انہوں نے عرض کی کہ آپ ساتھ جمعہ پڑھنے کی غرض سے۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ اللہ کے راستے میں ایک صبح اور ایک شام لگانا دنیا اور جو کچھ دنیان میں ہے سب سے بہتر ہے ۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← مِقْسَمٍ، ← الْحَكَمِ ← حجاج، ← أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 11- Book of jihad › 1- What was mentioned in the virtue of and exhortation of jihad. · Hadith 19649
