مصنف ابن أبي شيبة · 20- كِتَابُ الدِّيَاتِ ‹ 134- الرَّجُلُ يَضْرِبُ الرَّجُلَ ، فَلاَ يَزَالُ مَرِيضًا حَتَّى يَمُوتَ. · حديث 28202
28202- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَوْطَأَ فِي زَمَانِهِ رَجُلٌ مِنْ جُهَيْنَةَ رَجُلاً مِنْ بَنِي غِفَارٍ ، أَوْ رَجُلٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ رَجُلاً مِنْ جُهَيْنَةَ ، فَادَّعَى أَهْلُهُ أَنَّهُ مَاتَ مِنْ ذَلِكَ . فَأَحْلَفَهُمْ عُمَرُ خَمْسِينَ رَجُلاً مِنْهُمْ مِنَ الْمُدَّعِينَ فَأَبَوْا أَنْ يَحْلِفُوا ، وَأَبَى الْمُدَّعَى عَلَيْهِمْ أَنْ يَحْلِفُوا ، فَقَضَى عُمَرُ فِيهَا بِشَطْرِ الدِّيَةِ.
حضرت ابن شہاب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں قبیلہ جھینہ کے ایک آدمی نے قبیلہ بنو غفار کے ایک شخص کو روند ڈالا یا راوی نے یوں فرمایا: کہ قبیلہ بنو غفار کے ایک شخص نے قبیلہ جہینہ کے آدمی کو روند ڈالا تو اس آدمی کے گھر والوں نے یہ دعویٰ کر دیا کہ اس وجہ سے مرا ہے تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مدعیوں کے پچاس آدمیوں کو قسم اٹھانے کے لئے کہا۔ ان لوگوں نے قسم اٹھانے سے انکار کر دیا اور جن لوگوں کے خلاف دعویٰ کیا گیا تھا ان لوگوں نے بھی قسم اٹھانے سے انکار کردیا تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس بارے میں نصف دیت کا فیصلہ فرمایا۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 20- Diyat Book › 134- A man strikes a man, and he is still sick until he dies. · Hadith 28202
