مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 50- في المرأة تَقْتُلُ خَطَأً وَلَيْسَ لَهَا وَلِيٌّ يُكَفِّرُ بهَا. · حديث 12572
حضرت شعبی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں اہل شام کے پاس سے ایک مرتبہ گزرا تو انہوں نے ایک باندی خرید کر اس کو آزاد کر دیا، اس باندی نے لکڑیوں کی گٹھڑی ایک بچہ پر پھینکی جس کی وجہ سے وہ بچہ ہلاک ہو گیا ، اسے حضرت مسروق رحمتہ اللہ علیہ کے پاس لایا گیا ، آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا اس کے اولیا ء کو تلاش کرو ، انہوں نے کسی کو نہ پایا ، آپ رحمتہ اللہ علیہ کچھ دیرغور وفکر فر ماتے رہے پھر فرمایا کہ اللہ پاک کا ارشاد ہے، ’’فمن لم يجد فصيام شهرين متتابعين ‘‘ اس کو لے جاؤ اور اس سے ساٹھ روزےرکھواؤ ، اوران کے لیے اس پر کچھ نہیں ہے ( جر مانہ وغیرہ)۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 50- In a woman, she kills a mistake, and she has no slander for her. · Hadith 12572
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 50- في المرأة تَقْتُلُ خَطَأً وَلَيْسَ لَهَا وَلِيٌّ يُكَفِّرُ بهَا. · حديث 12573
حضرت ابواسحاق رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک باندی نے لکڑیوں کی گٹھڑی بچہ پر پھینک کر اس کو مار دیا اس کو حضرت مسروق رحمتہ اللہ علیہ کے پاس لائے، آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کیا اس کے موالی ہیں؟ لوگوں نے کہا ہمیں نہیں معلوم ، آپ رحمتہ اللہ علیہ نے پو چھا کیا اس کے پاس مال ہے؟ کہا ہمیں نہیں معلوم کہ اس کے پاس مال ہے کہ نہیں ، آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فر مایا اس کوحکم دو کہ و ہ لگا تار ساٹھ روزے رکھے ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 50- In a woman, she kills a mistake, and she has no slander for her. · Hadith 12573
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 51- في الرجل يَقْتُلُ خَطَأً فَيَصُومُ هَلْ يُجْزِئهِ مِنْ عِتْقِ الرَّقَبَةِ. · حديث 12574
حضرت شعبی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق رحمتہ اللہ علیہ سے اس آیت کے بارے میں دریافت کیا گیا’’ومن قتل مؤمنا خطئا فتحرير رقبة مؤمنة ودية مسلمة إلى أهله‘‘ (النساء ٩٢)’’قمن لم يجد فصيام شهرين متتابعين‘‘ (النساء ٩٢) ان سے دریافت کیا کہ دو مہینے کے روز ے صرف اکیلے غلام آزادکر نے سے کافی ہوں گے یا غلام اوردیت دونوں سے؟ آپ نے فرمایا جو نہ پائےتو وہ دیت اور غلام دونوں سے کافی ہو جائیں گے ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 51- In a man who kills a mistake and fasts, does it break the emancipation of the neck? · Hadith 12574
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 52- في الرجل يَجْعَلُ عَلَيْهِ النَّذْرَ إلَى الْمَوْضِعِ يَنْحَرُ فِيهِ ، أَوْ يُصَلِّي ، أَوْ يُمْشَى إلَيْهِ. · حديث 12575
12575- حدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَانِ الطَّائِفِيِّ ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ كَرَدْمِ الْيَسَارِيَّةِ ، أَنَّ أَبَاهَا لَقِيَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَهِيَ رَدِيفَةٌ لَهُ ، فَسَأَلَهُ ، فَقَالَ : إنِّي نَذَرْت أَنْ أَنْحَرَ بِبُوَانَةَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم : هَلْ بِهَا وَثَنٌ ؟ قَالَتْ : قَالَ أَبِي : لاَ , فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم : فَأَوْفِ نَذْرِكَ حَيْثُ نذَرَتَ.
حضرت میمونہ بنت کردم الیسار یہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں میرے والد کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی وہ ان کے ردیف تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے والد سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے نذر مانی ہے کہ بوانہ ( ساحل سمندر) میں قربانی کروں گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کیا وہاں کوئی بت ، مورتی ہے؟ میرے والد نے جواب دیا کہ نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا:اپنی نذ ر وہاں پوری کر جہاں تو نے نذر مانی ہے ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 52- In a man, he makes a vow to the place where he slays, prays, or walks to it. · Hadith 12575
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 52- في الرجل يَجْعَلُ عَلَيْهِ النَّذْرَ إلَى الْمَوْضِعِ يَنْحَرُ فِيهِ ، أَوْ يُصَلِّي ، أَوْ يُمْشَى إلَيْهِ. · حديث 12576
12576- حدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلاً نَذَرَ أَنْ يُصَلِّيَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ ، فَسَأَلَ عَنْ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم ، فَقَالَ لَهُ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم صَلِّ هُنَا , يَعْنِي فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ، فَأَعَادَ عَلَيْهِ ثَلاَثًا ، فَقَالَ : صَلِّ حَيْثُ قلت.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نذر مانی کہ وہ بیت المقدس میں نماز ادا کرے گا ، پھر اس کےبارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: یہیں پر نماز ادا کر ، یعنی مسجد حرام میں اس نے تین باراس کو دہرایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہاں میں نے کہا ہے وہاں نماز ادا کر ۔
صَلِّ حَيْثُ قلت. ← لَهُ رَسُولَ اللهِ صَلِّ هُنَا يَعْنِي فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فَأَعَادَ عَلَيْهِ ثَلاَثًا ← ذَلِکَ رَسُولَ اللَّهِ ← جابر أن رجلا نذر أن يصلي في بيت المقدس فسأل ← عَطَاءٍ، ← حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 52- In a man, he makes a vow to the place where he slays, prays, or walks to it. · Hadith 12576
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 52- في الرجل يَجْعَلُ عَلَيْهِ النَّذْرَ إلَى الْمَوْضِعِ يَنْحَرُ فِيهِ ، أَوْ يُصَلِّي ، أَوْ يُمْشَى إلَيْهِ. · حديث 12577
حضرت طاؤس رحمتہ اللہ علیہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ بیت المقدس آئےگا ؟ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر وہ مسجد حرام کی طرف پھر جائےتو یہ اس کے لیے کافی ہو جائےگا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 52- In a man, he makes a vow to the place where he slays, prays, or walks to it. · Hadith 12577
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 52- في الرجل يَجْعَلُ عَلَيْهِ النَّذْرَ إلَى الْمَوْضِعِ يَنْحَرُ فِيهِ ، أَوْ يُصَلِّي ، أَوْ يُمْشَى إلَيْهِ. · حديث 12578
حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے در یافت کیا گیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ مدائن کی طرف حج کرے گا ، آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے اور مدائن کی طرف نہ جائے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 52- In a man, he makes a vow to the place where he slays, prays, or walks to it. · Hadith 12578
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 52- في الرجل يَجْعَلُ عَلَيْهِ النَّذْرَ إلَى الْمَوْضِعِ يَنْحَرُ فِيهِ ، أَوْ يُصَلِّي ، أَوْ يُمْشَى إلَيْهِ. · حديث 12579
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 52- In a man, he makes a vow to the place where he slays, prays, or walks to it. · Hadith 12579
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 52- في الرجل يَجْعَلُ عَلَيْهِ النَّذْرَ إلَى الْمَوْضِعِ يَنْحَرُ فِيهِ ، أَوْ يُصَلِّي ، أَوْ يُمْشَى إلَيْهِ. · حديث 12580
حضرت عبد الملک بن ابوسلیمان رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ دہ بیت المقدس میں جا کراتنی اتنی رکعتیں ادا کرے گا؟ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ وہ اتنی رکعتیں مسجد حرام میں ادا کرے یہ اس کی طرف سے کافی ہو جائےگا ،مسجد حرام میں نماز ادا کر نا سب سے افضل ہے ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 52- In a man, he makes a vow to the place where he slays, prays, or walks to it. · Hadith 12580
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 52- في الرجل يَجْعَلُ عَلَيْهِ النَّذْرَ إلَى الْمَوْضِعِ يَنْحَرُ فِيهِ ، أَوْ يُصَلِّي ، أَوْ يُمْشَى إلَيْهِ. · حديث 12581
حضرت حسن رحمتہ اللہ علیہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ اس مکان پر آئےگا جس کا اس نے نام لیا ، آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اپنے نفقہ کی مقدار میں غور کرے اوراس میں صدقہ کر دے وہاں نہ آئے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 52- In a man, he makes a vow to the place where he slays, prays, or walks to it. · Hadith 12581
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 53- الرجل أو الْمَرْأَةُ يَكُونُ عَلَيْهِ أَنْ يَنْحَرَ بَقَرَةً ، لَهُ أَنْ يَبِيعَ جِلْدَهَا ؟. · حديث 12582
حضرت مروان بن ماهان التیمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی رحمتہ اللہ علیہ سے سوال کیا گیا کہ ایک عورت نے گائےذبح کرنے کی نذر مانی ہے کیا اس کے لیے اس کی کھال فروخت کر نا جائز ہے؟ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا: ہاں ، حضرت ابن اشوع رحمتہ اللہ علیہ نے فر مایا لیکن میں اس کو درست خیال نہیں کرتا ، حضرت شعبی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا: اگر تو کہے اس کا گوشت ( فروخت کر نا ) تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ اس نے خون کی نذر مانی تھی جو وہ بہا چکی ہے ۔
حضرت ابو ھلال رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میری والدہ نے نذر مانی کہ اگر اس نے میرے چہرے پر بال دیکھے تو وہ اونٹ ذبح کرے گی ،فرماتے ہیں اور محلہ والے گائےذبح کرتے تھے ، میں حضرت شریح کے پاس آیا اور آپ رحمتہ اللہ علیہ سے اس بارے میں دریافت کیا ، پس آپ نے دونوں میں برابری کی ( دونوں برابر ہیں )۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 54- In a man, he makes a vow to slaughter a fat, or to slaughter a cow. · Hadith 12583