مصنف ابن أبي شيبة · 18- كِتَابُ اللِّبَاسِ ‹ 2- فِي لبِسِ الْحَرِيرِ ، وَكَرَاهِيةِ لبسِهِ. · حديث 25137
25137- حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي فَاخِتَةَ ، قَالَ : حدَّثَنِي هُبَيْرَةُ بْنُ يَرِيمٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ؛ أَنَّهُ أُهْدِيَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم حُلَّةٌ مُسَيَّرَةٌ بِحَرِيرٍ إِمَّا سَدَاهَا ، أَوْ لُحْمَتُهَا ، فَأَرْسَلَ بِهَا إِلَيَّ ، فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا أَصْنَعُ بِهَا ، أَلْبَسُهَا ؟ قَالَ : لاَ ، إِنِّي لاَ أَرْضَى لَكَ مَا أَكْرَهُ لِنَفْسِي ، وَلَكِنَ اجْعَلْهَا خُمُرًا بَيْنَ الْفَوَاطِمِ.
حضرت ابو فاختہ سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے ہبیرہ بن یریم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے واسطہ سے بیان کیا کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ریشمی تار کا ایک جوڑا ۔۔۔ جس کا تا نا یا بانا ریشم کا تھا ۔۔۔۔ہدیہ میں آیا ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ جوڑا مجھے ( حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ) بھیج دیا پس میں ( اس کو لے کر ) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اس کا کیا کروں ؟ اس کو پہن لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : نہیں جو چیز میں اپنے لیے پسند نہیں کرتا وہ تیرے لیے بھی پسند نہیں کرتا ۔ لیکن تم اس کپڑے کو فواطم ۔۔۔ فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنت اسد اور فاطمہ بنت حمزہ ۔۔۔ کے درمیان دوپٹہ بن اکر تقسیم کردو۔
هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ، ← أَبِي فَاخِتَةَ ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، ← عَبْدُ الرَّحِيمِ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 18- Dress book › 2- In the wearing of silk, and hatred to wear it. · Hadith 25137
