مصنف ابن أبي شيبة · 6- كِتَابُ الْجَنَائِزِ ‹ 161- مَنْ قَالَ يُقَامُ لِلْجِنَازَةِ إذَا مَرَّتْ. · حديث 12039
12039- حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ جَالِسًا فَمُرَّ عَلَيْهِ جِنَازَةٌ فَقَامَ النَّاسُ حِينَ طَلَعَتِ الْجِنَازَةُ ، فَقَالَ : الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ إنَّمَا مُرَّ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِجِنَازَةِ يَهُودِيٍّ وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى طَرِيقِهَا جَالِسًا فَكَرِهَ أَنْ يَعْلُوَ رَأْسَهُ جِنَازَةٌ يَهُودِيّة فَقَامَ.
حضرت جعفررحمتہ اللہ علیہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ تشریف فرما تھے کہ آپ کے پاس سے جنازہ گزرا، جب جنازہ ان کے پاس سے گزرا تو لوگ کھڑے ہو گئے ، حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا ایک دفعہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سے ایک یہودی کا جنازہ گزرا اور حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے راستہ میں تشریف فرما تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات کو نا پسند فرمایا کہ یہودی کا جنازہ آپ کے سر سے بلند ہو چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہو گئے۔
أَبِيهِ ← جَعْفَرٌ، ← حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 6- Book of Funerals › 161- Whoever says it takes place for the funeral if it passes by. · Hadith 12039
