مصنف ابن أبي شيبة · 6- كِتَابُ الْجَنَائِزِ ‹ 91- مَا قَالُوا فِي التَّكْبِيرِ عَلَى الْجِنَازَةِ مَنْ كَبَّرَ أَرْبَعًا. · حديث 11558
11558- حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْهَجَرِيِّ ، قَالَ : صَلَّيْت مَعَ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ عَلَيْهَا أَرْبَعًا ، ثُمَّ قَامَ هُنَيْهَةً حَتَّى ظَنَنْت أَنَّهُ يُكَبِّرُ خَمْسًا ، ثُمَّ سَلَّمَ ، فَقَالَ : أَكُنْتُمْ تُرَوْنَ أَنِّي أُكَبِّرُ خَمْسًا إنَّمَا قُمْت كَمَا رَأَيْت رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم قَامَ.
حضرت الھجری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی، آپ نے اس میں چار تکبیرات پڑھیں ، پھر تھوڑی دیر کھڑے رہے، یہاں تک کہ میں گمان ہونے لگا کہ آپ پانچویں تکبیر کہیں گے، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے سلام پھیرا اور فرمایا: کیا تمہارا خیال تھا کہ میں پانچویں تکبیر بھی کہوں گا؟ میں اسی طرح کھڑارہا جس طرح میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کھڑادیکھا۔
الْهَجَرِيِّ ← أَبُو مُعَاوِيَةَ
Hadith 11558
