Musannaf Ibne Abi Shaibah · 10 - The Book of Divorce › 21 - He who says that when he divorces his wife three times before he enters her, he is one. · Hadith 18177
مصنف ابن أبي شيبة · 10- كتاب الطَّلاَقِ ‹ 21 - مَنْ قَالَ إِذَا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا فَهِيَ وَاحِدَةٌ. · حديث 18178
حضرت طاؤس رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ابو صہباء حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے پاس آئے ۔ انہوں نے کہا کہ تم اپنا تھوڑا سا وقت دو: تین طلاقیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں، پھر حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے اور پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ابتدائی زمانے میں ایک ہی شمار کی جاتی تھیں پھر جب حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لوگوں کو دیکھا کہ انہوں نے طلاق دینے کو معمول ہی بنا لیا ہے تو انہوں نے تین طلاقوں کو تین قرار دے دیا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 10 - The Book of Divorce › 21 - He who says that when he divorces his wife three times before he enters her, he is one. · Hadith 18178
مصنف ابن أبي شيبة · 10- كتاب الطَّلاَقِ ‹ 21 - مَنْ قَالَ إِذَا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا فَهِيَ وَاحِدَةٌ. · حديث 18179
حضرت طاؤس ، حضرت عطاء اور حضرت جابر بن زید رحمۃ اللہ علیہم فرماتے ہیں کہ جب کسی آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دیں تو وہ ایک ہی شمار ہو گی۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 10 - The Book of Divorce › 21 - He who says that when he divorces his wife three times before he enters her, he is one. · Hadith 18179
حضرت ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو ایک طلاق دے ، پھر اسے ایک آدمی ملے اور اس سے پوچھے کہ کیا تم نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ وہ جواب دے ہاں دے دی، پھر ایک اور آدمی ملے وہ بھی یہی سوا ل کرے تو آدمی جواب دے کہ ہاں دے دی تو اگر ان کو جواب دینے میں اس نے پہلی طلا ق کی نیت کی تھی تو طلاق ایک ہی رہے گی۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 10 - The Book of Divorce › 22- What they said in a man divorced a woman one, so the man met him, and he says: Divorced? And he says: Yes, then another person meets him, so he says: You got divorced? He says: Yes. · Hadith 18180
حضرت ابن معقل رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت شعبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو ایک طلاق دے ، پھر اسے ایک آدمی ملے اور اس سے پوچھے کہ کیا تم نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ وہ جواب دے ہاں دے دی، پھر ایک اور آدمی ملے وہ بھی یہی سوال کرے تو آدمی جواب دے ہاں دے دی تو اگ ان کو جواب دینے میں اس نے پہلی طلاق کی نیت کی تھی اور طلاق ایک ہی رہے گی۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 10 - The Book of Divorce › 22- What they said in a man divorced a woman one, so the man met him, and he says: Divorced? And he says: Yes, then another person meets him, so he says: You got divorced? He says: Yes. · Hadith 18181
حضرت حسن رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی، راستے میں اسے ایک آدمی ملا اس نے پوچھا کہ کیا تم نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ اس نے کہا ہاں ، پھر ایک اور آدمی ملا اس نے بھی یہی سوال کیا تو اس نے پھر ہاں کہا۔ یہ معاملہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس پیش کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اس کی نیت کا اعتبار ہے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 10 - The Book of Divorce › 22- What they said in a man divorced a woman one, so the man met him, and he says: Divorced? And he says: Yes, then another person meets him, so he says: You got divorced? He says: Yes. · Hadith 18182
حضرت عبدربہ رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید رحمۃ اللہ علیہ سے سوال کیا کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی، راستے میں اسے ایک آدمی ملا اس نے پوچھا کہ کیا تم نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ اس نے کہا ہاں۔ پھر ایک اور آدمی ملا اس نے بھی یہی سوال کیا تو اس نے پھر ہاں کہا۔ تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر دونوں مرتبہ ہاں کہنے میں پہلی طلاق کی نیت تھی تو کچھ لازم نہیں۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 10 - The Book of Divorce › 22- What they said in a man divorced a woman one, so the man met him, and he says: Divorced? And he says: Yes, then another person meets him, so he says: You got divorced? He says: Yes. · Hadith 18183
حضرت حماد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے طلاق ہے۔ اس کی بیوی نے کہا کہ تم کیا کہہ رہے ہو؟ اس نے کہا میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں تو اگر محض اسے سمجھانے کے لئے دوبارہ کہا تو ایک ہی طلاق ہو گی۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 10 - The Book of Divorce › 22- What they said in a man divorced a woman one, so the man met him, and he says: Divorced? And he says: Yes, then another person meets him, so he says: You got divorced? He says: Yes. · Hadith 18184
حضرت شعبہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت حماد رحمۃ اللہ علیہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ تجھے طلاق ہے ، تجھے طلاق ہے ، تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ تین طلاقیں ہو جائیں گی اور اگر اس نے ایک کی نیت کی ہو تو ایک ہو گی ، اور اگر بیوی سے کہا کہ عدت شمار کر تو بھی یہی حکم ہے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 10 - The Book of Divorce › 22- What they said in a man divorced a woman one, so the man met him, and he says: Divorced? And he says: Yes, then another person meets him, so he says: You got divorced? He says: Yes. · Hadith 18185
حضرت عقبہ بن ابی عیزار رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ سے سوال کیا کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دےدیں ۔ پھر اس سے کسی آدمی نے سوا ل کیا تو کیا تو اپنی بیوی کو اتنی اتنی یعنی تین یا چار طلاقیں دے دیں اور آدمی نے جواب میں کہا ہاں تو حضرت ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ وہ عورت بائنہ ہو جائے گی۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 10 - The Book of Divorce › 22- What they said in a man divorced a woman one, so the man met him, and he says: Divorced? And he says: Yes, then another person meets him, so he says: You got divorced? He says: Yes. · Hadith 18186
مصنف ابن أبي شيبة · 10- كتاب الطَّلاَقِ ‹ 23 - فِي الرَّجُل يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ إِلَى سَنَةٍ ، مَتَى يَقَعُ عَلَيْهَا ؟. · حديث 18187