مصنف ابن أبي شيبة · 10- كتاب الطَّلاَقِ ‹ 279 - فِي الرَّجُلِ يَقُولُ لاِمْرَأَتِهِ : أَنْتِ طَالِقٌ إلَى سَنَةٍ. · حديث 19628
19628- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاء , عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ حَمَّادٍ , عَنْ إبْرَاهِيمَ قَالَ : إِنْ قَرُبَهَا قَبْلَ أَنْ تَمْضِيَ الأَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ فَهِيَ طَالِقٌ ثَلاَثًا , وَإِنْ تَرَكَهَا حَتَّى تَمْضِيَ الأَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ , فَقَدْ بَانَتْ مِنْهُ بِوَاحِدَةٍ , وَلاَ يَتَزَوَّجُهَا حَتَّى يَمْضِيَ مِنَ السَّنَةِ أَقَلُّ مِمَّا يَدْخُلُ عَلَيْهِ الإِيلاَءُ ، شَهْرَانِ ، أَوْ ثَلاَثَةٌ , وَيَتَزَوَّجُهَا وَلاَ يَقْرَبُهَا حَتَّى تَمْضِيَ السَّنَةُ وَذَلِكَ رَأْيُ سَعِيدٍ.
حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ چار مہینے پورے ہونے سے پہلے اس کے پاس گیا تو اسے تین طلاقیں ہو جائیں گیں اور اگر اسے چھوڑدیا یہاں تک کہ چار ماہ گزر گئے تو وہ ایک طلاق کے ساتھ بائنہ ہو جائے گی ۔اور وہ اس وقت تک شادی نہیں کرسکتا جب تک ایلاء سے کم دن یعنی دو یا تین مہینے نہ گزر جائیں ۔پھر وہ اس سے شادی کرلے لیکن ایک سال تک اس کے قریب نہ جائے ۔حضرت سعید رحمتہ اللہ علیہ کی بھی یہی رائے تھی۔
إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← سَعِيدٌ، ← مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 10 - The Book of Divorce › 279 - In a man he says to his wife: You are divorced for a year. · Hadith 19628
