مصنف ابن أبي شيبة · 6- كِتَابُ الْجَنَائِزِ ‹ 39- مَا قَالُوا فِي كَمْ يُكَفَّنُ الْمَيِّتُ؟. · حديث 11155
11155- حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم كُفِّنَ فِي ثَلاَثَةِ أَثْوَابٍ يَمَانِيَّةٍ لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ ، وَلاَ عِمَامَةٌ فَقُلْنَا لِعَائِشَةَ إنَّهُمْ يَزْعُمُونَ ، أَنَّهُ كَانَ كُفِّنَ فِي بُرْدٍ حِبَرَةٍ ، فَقَالَتْ قَدْ جَاؤُوا بِبُرْدٍ حِبَرَةٍ ، وَلَمْ يُكَفِّنُوهُ فِيهِ.
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تین یمنی کپڑوں میں کفن دیا گیا، اس میں (کفن میں) قمیص اور عمامہ شامل نہ تھا ، راوی کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے عرض کیا کہ لوگوں کا تو یہ گمان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کاٹن کے چادر میں کفن دیا گیا ہے ؟ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کاٹن کی چادر لائی تو گئی تھی لیکن اس میں کفن نہ دیا گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ۔
عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 6- Book of Funerals › 39- What did they say about how the dead are shrouded? · Hadith 11155
