مصنف ابن أبي شيبة · 8- كتاب المناسك ‹ 247- فِيمَن قَرَنَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ. · حديث 14507
14507- حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ جُمْهَانَ ، قَالَ : خَرَجْنَا حُجَّاجًا وَمَعَنَا رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَبَلِ لَمْ يَحُجَّ قَطُّ ، فَأَهَلَّ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ ، فَعَابَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَصْحَابُنَا ، قَالَ : فَنَزَلْنَا قَرِيبًا مِنَ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : فَقُلْنَا لَهُ : إِنَّ مَعَنَا رَجُلاً مِنْ أَهْلِ الْجَبَلِ لَمْ يَحُجَّ قَطُّ ، فَأَهَلَّ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ ، فَعَابَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَصْحَابُنَا ، فَمَا كَفَّارَتهُ ؟ قَالَ : كَفَّارَتُهُ أَنْ يَرْجِعَ بِأَجْرَيْنِ وَتَرْجِعُونَ بِوَاحِدٍ.
حضرت کثیر بن جمھان رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حج کے لیے نکلے ہمارے ساتھ اہل جہل کا ایک شخص بھی تھا جس نے پہلے حج نہ کیا ہوا تھا ، اس نے حج اور عمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھا، ہمارے ساتھیوں نے اس کو معیوب اور ناپسند سمجھا ، ہم لوگ حضرت این عمر رضی اللہ عنہ کے قریب ہی ٹھہرے، ہم نے ان سے عرض کیا کہ ہمارے ساتھ اہل جبل کا ایک شخص ہے جس نے پہلے حج نہیں کیا ہوا اس نے حج وعمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھا ہے اوراس چیز کو ہمارے اصحاب نے معیوب سمجھا ہے اس کا کفارہ کیا ہے؟ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا اس کا کفارہ یہ ہے کہ وہ دو گنا اجر وثواب لے کرلو ٹے گا اورتم لوگ ایک اجر کے ساتھ ۔
كَثِيرِ بْنِ جُمْهَان ← عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ
Hadith 14507
