مصنف ابن أبي شيبة · 9- كِتَابُ النِّكَاحِ ‹ 213 - مَا قَالُوا في المرأة تُفْسِدُ الْمَرْأَةَ بِيَدِهَا ، مَا عَلَيْهَا فِي ذَلِكَ ؟. · حديث 17759
17759- حَدَّثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ , عَنْ إسْمَاعِيلَ , عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّ جَوَارٍ أَرْبَعًا اجْتَمَعْنَ , فَقَالَتْ إحْدَاهُنَّ : هِيَ رَجُلٌ ، وَقَالَتِ الأُخْرَى : هِيَ امْرَأَةٌ وَقَالَتِ الثَّالِثَةُ : أَنَا أَبُو الَّتِي زَعَمَتْ أَنَّهَا امْرَأَةٌ وَقَالَتِ الرَّابِعَةُ : أَنَا أَبُو الذي زَعَمَتْ أَنَّهَا رَجُلٌ , فَخَطَبَتِ الَّتِي زَعَمَتْ أَنَّهَا أَبُو الرَّجُلِ إلَى الَّتِي زَعَمَتْ أَنَّهَا أَبُو الْمَرْأَةِ , فَزَوَّجَتْهَا , فَأَفْسَدَتِ الَّتِي زَعَمَتْ أَنَّهَا رَجُلٌ الْجَارِيَةَ الَّتِي زَوَّجَتْهَا , فَاخْتَصَمُوا إلَى عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ , فَجَعَلَ صَدَاقَهَا عَلَى أَرْبَعَتِهِنَّ , وَرَفَعَ حِصَّةَ الَّتِي زَعَمَتْ أَنَّهَا امْرَأَةٌ , لأَنَّهَا أَمْكَنَتْ مِنْ نَفْسِهَا , قَالَ : فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ مَعقِلٍ الْمُزَنِيّ ، فَقَالَ : لَوْ أَنِّي وُلِّيتُ ذَلِكَ لَمْ أَرَ الصَّدَاقَ إلاَّ عَلَى الَّتِي أَفْسَدَتْهَا.
حضرت شعبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ چار نو عمر لڑکیاں کھیلنے کے لئے جمع ہوئیں ، ایک نے کہا وہ آدمی ہے ، دوسری نے کہا کہ وہ عورت ہے ، تیسری نے کہا کہ وہ عورت کا باپ ہے ، چوتھی نے کہا کہ وہ آدمی کا باپ ہے ۔آدمی کے باپ کا کردار ادا کرنے والی عورت نے عورت کے باپ کا کردار ادا کرنے سے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا ۔جب شادی ہو گئی تو لڑکے کا کردار ادا کرنے والی لڑکی نے عورت کا کردار ادا کرنے والی بچی کے پردہ بکارت کو نقصان پہنچادیا ۔یہ سارا مقدمہ عبدالملک بن مروان کے پاس پیش کیا گیا ۔ انہوں نے مہر کے برابر رقم چاروں لڑکیوں پر لازم کی اور عورت کا کردار ادا کرنے والی لڑکی کے حصے کو اٹھا دیا ۔یہ فیصلہ عبداللہ بن معقل مزنی رحمۃ اللہ علیہ کے پاس پیش ہوا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر یہ میرے پاس آتا تو میں صرف پردہ بکارت کو زائل کرنے والی لڑکی پر تاوان کو لازم کرتا۔
الشَّعْبِيِّ، ← إِسْمَاعِيلُ ← هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 9- The book of marriage › 213 - What did they say about a woman spoiling her woman's hand, what should she do about that? · Hadith 17759
