حضرت ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب مقتول (میدان جہاد) سے اٹھا یا جائے گا تو اس کو انہی کپڑوں میں دفن کیا جائے گا، اور اگر اس کو اٹھایا اور اس میں زندگی کی کچھ رمق باقی ہے تو اس کے ساتھ وہی طریقہ اختیار کیا جائے گا جو دوسروں کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔
حضرت عامر رحمۃ اللہ علیہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص کو چوروں نے قتل کر دیا ہے ؟ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا : اس کو انہی کپڑوں میں دفن کیا جائے گا اور غسل نہیں دیا جائے گا ۔
يُدْفَنُ فِي ثِيَابِهِ وَلاَ يُغَسَّلُ. ← عَامِرٍ فِي رَجُلٍ قَتَلَهُ اللُّصُوصُ ← عيسى بن أبي عزة ← سُفْيَانَ، ← وَكِيعٌ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 6- Book of Funerals › 30- In a man is killed, or he is martyred, is buried as he is, or was washed. · Hadith 11114
مصنف ابن أبي شيبة · 6- كِتَابُ الْجَنَائِزِ ‹ 30- في الرجل يُقْتَلُ ، أَوْ يُسْتَشْهَدُ يُدْفَنُ كَمَا هُوَ ، أَوْ يُغَسَّلُ. · حديث 11115
حضرت ثابت بن عمارہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت غنیم ابن قیس رحمۃ اللہ علیہ سے سنا وہ فرماتے ہیں : شہید کو انہی کپڑوں میں دفن کیا جائے گا اور اس کو غسل نہیں دیا جائے گا ۔
حضرت حماد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص معرکہ میں مرے تو اس کو دفن کر دیا جائے گا اور اس کے موزے اور جوتے اتار دیئے جائیں گے ، اور اگر اس کو میدان سے اٹھایا گیا اور اس میں زندگی کی رمق باقی تھی ، پھر وہ مر گیا تو اس کے ساتھ عام مردوں والا معاملہ کریں گے (غسل وغیرہ دیں گے)۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 6- Book of Funerals › 30- In a man is killed, or he is martyred, is buried as he is, or was washed. · Hadith 11117
مصنف ابن أبي شيبة · 6- كِتَابُ الْجَنَائِزِ ‹ 30- في الرجل يُقْتَلُ ، أَوْ يُسْتَشْهَدُ يُدْفَنُ كَمَا هُوَ ، أَوْ يُغَسَّلُ. · حديث 11118
11118- حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَمَرَ بِحَمْزَةَ حِينَ اسْتُشْهِدَ فَغُسِّلَ.
حضرت حسن رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ شہید ہوئے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو غسل دینے کا حکم فرمایا چنانچہ انہیں غسل دیا گیا ۔
الْحَسَنِ، ← عَمْرٍو، ← عِيسَى بْنُ يُونُسَ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 6- Book of Funerals › 30- In a man is killed, or he is martyred, is buried as he is, or was washed. · Hadith 11118
مصنف ابن أبي شيبة · 6- كِتَابُ الْجَنَائِزِ ‹ 30- في الرجل يُقْتَلُ ، أَوْ يُسْتَشْهَدُ يُدْفَنُ كَمَا هُوَ ، أَوْ يُغَسَّلُ. · حديث 11119