مصنف ابن أبي شيبة · 14- كِتَابُ الطِّبِّ ‹ 30- فِي كَرَاهِِيةِ الْكَيِّ والرَّقَى. · حديث 24088
24088- حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم : عُرِضَتْ عَلَيَّ الأُمَمُ ، فَإِذَا سَوَادٌ عَظِيمٌ ، فَقُلْتُ : هَذِهِ أُمَّتِي ؟ فَقِيلَ : هَذَا مُوسَى وَقَوْمُهُ ، قَالَ : ثُمَّ قِيلَ لِي : اُنْظُرْ إِلَى الأُفُقِ ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا سَوَادٌ قَدْ مَلأَ الأُفُقِ ، قَالَ : فَقِيلَ : هَذِهِ أُمَّتُكَ ، وَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ سِوَاهَا سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ. ثُمَّ دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم وَلَمْ يُبَيِّنْ لَهُمْ ، فَأَفَاضَ الْقَوْمُ ، فَقَالُوا : نَحْنُ الَّذِينَ آمَنَّا بِاَللَّهِ وَاتَّبَعْنَا رُسُولَهُ ، فَنَحْنُ هُمْ ، أَوْ أَوْلاَدُنَا الَّذِينَ وُلِدُوا فِي الإِسْلاَمِ ، قَالَ : فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ : هُمُ الَّذِينَ لاَ يَسْتَرْقُونَ ، وَلاَ يَتَطَيَّرُونَ ، وَلاَ يَكْتَوُونَ ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :" مجھ پر امتوں کو پیش کیا گیا۔پس ایک بہت بڑی تعداد نظر آئی تو میں نے پوچھا ۔ یہ میری امت ہے؟َ کہا گیا ۔ یہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ پھر مجھے کہا گیا۔ آسمان کی طرف دیکھو ، چنانچہ میں نے دیکھا تو ایک بڑی تعداد تھی جس نے افق کو بھر دیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں ۔ کہا گیا ۔ یہ آپ کی امت ہے اور ان میں سے ستر ہزار بغیر حساب کے جنت میں جائیں گے۔ " پھر جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اندر تشریف لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے بارےمیں مزید بیان نہیں کیا۔ تو لوگ افاض اور کہنے لگے ہم لوگ اللہ پر ایمان لائے ہیں اور ہم نے اس کے رسول کی اتباع کی ہے۔ پس ہم ہی وہ لوگ ہیں ۔ یا اس کا مصداق ہمارے وہ بچے ہیں جو اسلام کی حالت میں پیدا ہوئے ۔ راوی کہتے ہیں ۔ یہ بات جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچی توآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :" یہ وہ لوگ ہوں گے جو تعویز نہیں کروائیں گے اور فال نہیں نکالیں گے اور نہ داغیں گے بلکہ اپنے پر وردگار پر بھروسہ کریں گے۔:"
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← حُصَيْنٍ ← ابْنُ فُضَيْلٍ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 14- Medical Book › 30- In the hatred of ironing and sophistication. · Hadith 24088
