مصنف ابن أبي شيبة · 14- كِتَابُ الطِّبِّ ‹ 26- فِي الأَخْذِ عَلَى الرُّقْيةِ ، مَنْ رَخَّصَ فِيهِ. · حديث 24052
24052- حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَكَرِيَّا ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : حدَّثَنِي خَارِجَةُ بْنُ الصَّلْتِ ؛ أَنَّ عَمَّه أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم ، فَلَمَّا رَجَعَ مَرَّ عَلَى أَعْرَابِيٍّ مَجْنُونٍ مُوثَقٍ فِي الْحَدِيدِ ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ : أَعِنْدَكَ شَيْءٌ تُدَاوِيهِ بِهِ ؟ فَإِنَّ صَاحِبَكُمْ قَدْ جَاءَ بِخَيْرٍ ، فَرَقَيْتُهُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ ، كُلَّ يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ ، فَبَرَأَ ، فَأَعْطَوْنِي مِئَة شَاةٍ ، فَلَمَّا قَدِمْتُ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ : أَقُلْتَ غَيْرَ هَذَا ؟ فَقُلْتُ : لاَ ، قَالَ : كُلْهَا بِسْمِ اللهِ ، فَلَعَمْرِي لِمَنْ أَكَلَ بِرُقْيَةِ بَاطِلٍ ، لَقَدْ أَكَلْتَ بِرُقْيَةِ حَقٍّ.
حضرت خارجہ بن صلت بیان کرتے ہیں کہ ان کے چچا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے پھر جب وہ واپس ہوئے تو ان کا گزر ایک ایسے دیہاتی پر ہوا۔ جس کو بیڑیوں میں جکڑا ہوا تھا کچھ لوگوں نے ( ان کے چچا سے ) کہا۔ کیا تمہارے پاس کوئی ایسی چیز ہے ۔ جس کے ذریعے تم اس کا علاج کرسکو؟ کیونکہ تمہارا ساتھ ( مراد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) خیر کی بات لے کر آیا ہے۔ پس میں نے اس دیہاتی کو تین مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر دودن مسلسل دم کیا تو وہ صحت یاب ہوگیا۔ اس پر ان لوگوں نے مجھے سو بکریاں عطیہ میں دیں ۔ پھر جب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پہنچا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بات بتائی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پو چھا ۔ " کیا تم نے اس کے علاوہ کچھ پڑھا تھا؟ " میں نے عرض کیا : نہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب میں ارشاد فرمایا: " ان بکریوں کو کھاؤ، بسم اللہ کرو ۔میری عمر کی قسم ! جس کسی نے باطل تعویز کے ذریعہ کھایا ( سو کھایا ) لیکن تم یقیناً بر حق تعویز کے ذریعہ کھاؤ گے۔
عَامِرٍ، ← زَکَرِیَّا، ← عَبْدُ الرَّحِيمِ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 14- Medical Book › 26- In the taking of ruqyah, whoever licensed it. · Hadith 24052
