مصنف ابن أبي شيبة · 8- كتاب المناسك ‹ 100- فِي صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ بِمَكَّةَ. · حديث 13551
13551- حدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ ؟ فَقَالَ : حجَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ يَصُمْهُ ، وَحَجَجْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ فَلَمْ يَصُمْهُ ، وَحَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ فَلَمْ يَصُمْهُ ، وَحَجَجْتُ مَعَ عُثْمَانَ فَلَمْ يَصُمْهُ ، وَأَنَا لاَ أَصُومُهُ ، وَلاَ آمُرُ بِهِ ، وَلاَ أَنْهَى عَنْهُ.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے عرفہ کے دن روزہ رکھنے کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن کا روز ہ نہیں رکھا، میں نے حضرت ابو بکر صد یق رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا آپ رضی اللہ عنہ نے بھی اس دن روز ہ نہیں رکھا، میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا آپ رضی اللہ عنہ نے بھی اسی دن روزہ نہیں رکھا، میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا آپ رضی اللہ عنہ نے بھی اس دن روزہ نہیں رکھا اور میں خودبھی نہیں رکھتا، باقی میں تمہیں نہ اس کاحکم دیتاہوں اور نہ ہی اس سے منع کرتا ہوں ۔
حَجَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ فَلَمْ يَصُمْهُ، ← صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ» ← سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ ← أَبِيهِ ← ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ← إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 8- The Book of Rites › 100- On the fast of the day of Arafah, Mecca. · Hadith 13551
