مصنف ابن أبي شيبة · 5- كِتَابُ الزَّكَاةِ ‹ 149- في الركاز يَجِدهُ الْقَوْمُ فِيهِ زَكَاةٌ؟. · حديث 10878
10878- مُعْتَمِرٌ ، عَنْ مَعْمَرٍ الضَّبِّيِّ ، قَالَ بَيْنَمَا قَوْمٌ عِنْدِي بِسَابُور يُلَيّنون ، أَوْ يُثِيرُونَ الأَرْضَ إذْ أَصَابُوا كَنْزًا وَعَلَيْهَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الرَّاسِبِيُّ , فَكَتَبَ فِيهِ إلَى عَدِيٍّ , فَكَتَبَ عَدِيٌّ إلَى عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ , فَكَتَبَ عُمَرُ أَنْ خُذُوا مِنْهُ الْخُمْسَ , وَاكْتُبُوا لَهُمَ الْبَرَاءَةَ , وَدَعُوا سَائره لهم فدفع إليهم الماء وأخذ منهم الخمس.
حضرت عمر الضبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہمارے مقام سابور میں کسی قوم کے کچھ لوگ زمین کھود رہے تھے ، اچانک خزانہ ان کے ہاتھ لگا ، ان کے نگران محمد بن جابر الراسبی تھے۔ انہوں نے اس کے بارے میں حضرت عدی کو لکھا، حضرت عدی نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو لکھا، حضرت عمر بن عبدالعزیز نے لکھا کہ اس میں سے خمس وصول کر لو اور ان کے لئے براءت لکھ دو اور باقی سب ان کا ہے ان کے لئے چھوڑ دو۔ (جب یہ مکتوب موصول ہوا تو) انہوں نے مال واپس کر دیا اور اس میں سے خمس وصول کر لیا۔
مَعْمَرٍ الضَّبِّيِّ ← مُعْتَمِرٌ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 5- The Book of Zakat › 149- In the ore, people find it zakat? · Hadith 10878
