مصنف ابن أبي شيبة · 5- كِتَابُ الزَّكَاةِ ‹ 51- مَنْ قَالَ يُزَكِّيِهِ إذَا اسْتَفَادَهُ. · حديث 10327
10327- حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ؛ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : إذَا اسْتَفَادَ الرَّجُلُ مَالاً فَأَرَادَ أَنْ يُنْفِقَهُ قَبْلَ مَجِيءِ شَهْرِ زَكَاتِهِ فَلْيُزَكِّهِ ، ثُمَّ لْيُنْفِقْهُ ، وَإِنْ كَانَ لاَ يُرِيدُ أَنْ يُنْفِقَ فَلْيُزَكِّهِ مَعَ مَالِهِ.
حضرت امام زہری رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جب کسی شخص کو مال ملے اور جس مہینے وہ زکوۃ ادا کرتا ہے اس سے قبل ہی اس مال کو خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو اس کو چاہئے کہ پہلے اس کی زکوۃ ادا کر دے پھر خرچ کرے اور اگر زکوۃ کے مہینے سے قبل خرچ کرنے کا ارادہ نہ ہو تو اس مال کو اپنے مال کے ساتھ ملا کر اکٹھے ہی وقت پر زکوۃ ادا کرے ۔( اس مال پر سال گزرنے کا انتظار نہ کرے )۔
الزُّهْرِيِّ أَنَّهُ كَانَ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الْأَعْلَى
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 5- The Book of Zakat › 51- He who praises him, if he takes advantage of it. · Hadith 10327
