مصنف ابن أبي شيبة · کتاب ‹ 795- في ثواب الصَّلاَة عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. · حديث 8787
8787- أَخْبَرَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، قَالَ: قَدِمَ عَلَيْنَا سُلَيْمَانُ مَوْلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ زَمَانَ الْحَجَّاجِ ، فحَدَّثَنَا عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم جَاءَ ذَاتَ يَوْمٍ وَالْبِشْر يُرَى فِي وَجْهِهِ فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إنَّا لَنَرَى َالْبِشْرَ فِي وَجْهِكَ ، فَقَالَ : أَتَانِي الْمَلَكُ فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ ، إنَّ رَبَّكَ يَقُولُ : أَمَا يُرْضِيكَ أَنْ لاَ يُصَلِّيَ عَلَيْكَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِكَ إِلاَّ صَلَّيْتُ عَلَيْهِ عَشْرًا ، وَلاَ يُسَلِّمُ عَلَيْكَ أَحَدٌ إِلاَّ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ عَشْرًا ؟ قَالَ : بَلَى.
حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ، اس وقت آپ کے چہرہ مبارک سے خوشی کے آثار نمایاں تھے ، ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آج ہم آپ کے چہرہ مبارک پر خوشی کے آثار دیکھ رہے ہیں ، کیا کوئی خاص بات پیش آئی ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ میرے پاس فرشتہ آیا تھا ۔ اس نے کہا اے محمد ! آپ کا رب کہتا ہے کہ کیا آپ اس بات پر راضی ہیں کہ اگر آپ کی امت کا کوئی شخص آپ پر ایک مرتبہ درود بھیجے تو میں اس پر دس مرتبہ رحمت نازل کروں گا۔ اور جو کوئی آپ پر ایک مرتبہ سلام بھیجے تو میں اس پر دس مرتبہ سلامتی بھیجوں گا۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میں اس پر راضی کیوں نہ ہوں۔
أَبِيهِ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ← قَدِمَ عَلَيْنَا سُلَيْمَانُ مَوْلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ زَمَانَ الْحَجَّاجِ فحَدَّثَنَا ← ثَابِتٍ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← عَفَّانُ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 3- The Book of Prayer › 795. In the reward of prayer for the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him. · Hadith 8787
