مصنف ابن أبي شيبة · کتاب ‹ 750- في صلاة الْخَوْفِ كَمْ هِيَ. · حديث 8381
8381- حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، أَنَّهُ قَالَ : صَلاَةُ الْخَوْفِ يَقُومُ الإِمَام وَيَصُفُّونَ خَلْفَهُ صَفَّيْنِ ، ثُمَّ يَرْكَعُ الإِمَام فَيَرْكَعُ الَّذِينَ يَلُونَهُ ، ثُمَّ يَسْجُدُ بِاَلَّذِين يَلُونَهُ فَإِذَا قَامَ تَأَخَّرَ هَؤُلاَءِ الَّذِينَ يَلُونَهُ وَجَاءَ الأَخَرُونَ فَقَامُوا مَقَامَهُمْ فَرَكَعَ بِهِمْ وَسَجَدَ بِهِمْ وَالأَخَرُونَ قِيَامٌ ، ثُمَّ يَقُومُونَ فَيَقْضُونَ رَكْعَةً رَكْعَةً فَيَكُونُ لِلإِمَامِ رَكْعَتَانِ فِي جَمَاعَةٍ وَيَكُونُ لِلْقَوْمِ رَكْعَةٌ رَكْعَةٌ فِي جَمَاعَةٍ وَيَقْضُونَ الرَّكْعَةَ الثَّانِيَةَ.
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ خوف کی نماز میں امام کھڑا ہوگا اور لوگ اس کے پیچھے دو صفیں بنائیں گے ۔ پھر امام رکوع کرے گا اور اس کے پیچھے موجود صف کے لوگ بھی رکوع کریں گے ۔ پھر امام سجدہ کرے گا اور اس کے ساتھ موجود صف کے لوگ بھی سجدہ کریں گے ۔ پھر جب امام دوسری رکعت کے لے کھڑا ہوگا تو اس صف کے لوگ پیچھے ہو جائیں گے اور دوسری جماعت کے لو گ آ کر ان کی جگہ کھڑے ہو جائیں گے ۔ امام ان کے ساتھ رکوع کرے گا اور سجدہ کرے گا ۔ دوسرے لوگ کھڑے رہیں گے پھر یہ کھڑے ہو کر ایک ایک رکعت کی قضا کریں گے ، اس طرح جماعت میں امام کی دو رکعتیں اور لوگوں کی ایک ایک رکعت ہو گی ، پھر وہ دوسری رکعت کی قضا کریں گے ۔
مَسْرُوقٍ أَنَّهُ ← الشَّعْبِيِّ، ← مُغِيرَةَ، ← شُعْبَةُ، ← غُنْدَرٌ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 3- The Book of Prayer › 750- When praying with fear how it is. · Hadith 8381
