مصنف ابن أبي شيبة · کتاب ‹ 240- في الرجل يُصَلِّي فَلاَ يَدْرِي زَادَ ، أَوْ نَقَصَ. · حديث 4435
4435- حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَن عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : صَلَّى رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم صَلاَةً فَزَادَ ، أَوْ نَقَصَ ، فَلَمَّا سَلَّمَ وَأَقْبَلَ عَلَى الْقَوْمِ بِوَجْهِهِ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، حَدَثَ فِي الصَّلاَة شَيْءٌ ؟ قَالَ : وَمَا ذَاكَ ؟ قَالُوا : صَلَّيْتَ كَذَا وَكَذَا ، فَثَنَى رِجْلَهُ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ، ثُمَّ سَلَّمَ وَأَقْبَلَ عَلَى الْقَوْمِ بِوَجْهِهِ ، فَقَالَ : إِنَّهُ لَوْ حَدَثَ فِي الصَّلاَة شَيْءٌ أَنْبَأْتُكُمْ بِهِ ، وَلَكِنِّي بَشَرٌ أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ ، فَإِذَا نَسِيتُ فَذَكِّرُونِي ، فَإِذَا سَهَا أَحَدُكُمْ فِي صَلاَتِه فَلْيَتَحَرَّ الصَّوَابَ فَلْيُتِمَّ عَلَيْهِ ، فَإِذَا سَلَّمَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ.
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک مرتبہ نماز پڑھائی ، اس میں اضافہ کر دیا یا کمی فرما دی ۔ جب آپ سلام پھیر کر لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے تو لوگوں نے کہا یا رسول اللہ ! کیا نماز کے بارے میں کوئی نیا حکم نازل ہوا ہے ؟ اپ نے پوچھا کیوں ، کیا ہوا ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ آپ نے آج ایسی نماز پڑھائی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسی وقت اپنے قدموں کو موڑا اور دو سجدے فرمائے ۔ پھر سلام پھیرا اور لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے ۔ پھر فرمایا کہ اگر نماز کے بارے میں کوئی حکم نازل ہوا ہوتا تو میں تمہیں ضرور بتاتا ۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ میں بھی تمہاری طرح کا انسان ہوں ، جیسے تم بھولتے ہو ایسے میں بھی بھول سکتا ہوں ۔ جب میں نماز میں بھول جاؤں تو مجھے یاد کرا دیا کرو۔ جت تم میں سے کسی کو نماز میں کوئی بھول چوک ہو جائے تو غور فکر کر کے جو بات درست لگے اس پر عمل کر لے ۔ پھر جب سلام پھیرے تو دو سجدے کر لے ۔
عَبْدُ اللَّهِ ← عَلْقَمَةَ ← إِبْرَاهِيمَ، ← مَنْصُورٌ، ← جَرِيرٌ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 3- The Book of Prayer › 240- When a man prays, he does not know it has increased or decreased. · Hadith 4435
