مصنف ابن أبي شيبة · کتاب ‹ 739- مَنْ كَانَ يَقْصُرُ الصَّلاَة. · حديث 8245
8245- حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّائِيُّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةِ الْوَالِبي ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ نَضْلَةَ ، قَالَ : خَرَجْنَا فِي سَفَرٍ وَنَحْنُ اثْنَا عَشَرَ ، أَوْ ثَلاَثَةَ عَشَرَ رَاكِبًا كُلُّهُمْ قَدْ صَحِبَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم غَيْري ، قَالَ : فَحَضَرَتِ الصَّلاَة فَتَدَافَعَ الْقَوْمُ فَتَقَدَّمَ شَابٌّ مِنْهُمْ فَصَلَّى بِهِمْ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ ، فَلَمَّا صَلَّى قَالَ سَلْمَانُ : مَا لَنَا وَلِلْمَرْبُوعَةِ يَكْفِينَا نِصْفُ الْمَرْبُوعَةِ ، نَحْنُ إلَى التَّخْفِيفِ أَفْقَرُ فَقَالُوا : تَقَدَّمْ أَنْتَ يَا أَبَا عَبْدِ اللهِ فَصَلِّي بِنَا ، فَقَالَ : أَنْتُمْ بَنُو إسْمَاعِيلَ الأَئِمَّةُ وَنَحْنُ الْوُزَرَاءُ.
حضرت ربیع بن نضلہ فرماتے ہیں کہ ہم ایکک سفر میں بارہ یا تیرہ آدمی روانہ ہوئے ، میرے علاوہ باقی سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحبت یافتہ افراد رضی اللہ عنہم تھے ۔ جب نماز کا وقت آیا تو وہ سب ایک دوسرے کو امامت کے لئے آگے کرنے لگے ۔ ان میں سے ایک نوجوان آگے بڑھے اور انہوں نے چار رکعات پڑھائیں ۔ جب نماز پڑھا کے تو حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہم چار رکعات کیوں پڑھیں ؟ ہمارے لئے چار کا نصف دو رکعتیں ہی کافی ہیں ۔ ہم تخفیف کے زیادہ محتاج ہیں ۔ اس پر سب نے کہا کہ اے ابو عبداللہ ! آپ ہی نماز پڑھایا کریں ۔ انہوں نے فرمایا کہ تم بنو اسماعیل ائمہ ہو اور ہم وزراء ہیں ۔
الرَّبِيعِ بْنِ نَضْلَةَ ← عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْوَالِبِيِّ ← سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّائِيُّ ← وَكِيعٌ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 3- The Book of Prayer › 739- Who would shorten the prayer? · Hadith 8245
