مصنف ابن أبي شيبة · کتاب ‹ 92- في جميع مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ. · حديث 3251
3251- حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : الظُّهْرُ كَاسْمِهَا ، وَالْعَصْرُ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ حَيَّةٌ ، وَالْمَغْرِبُ كَاسْمِهَا ، كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ نَأْتِي مَنَازِلَنَا عَلَى قَدْرِ مِيلٍ فَنَرَى مَوَاقِعَ النَّبْلِ ، وَكَانَ يُعَجِّلُ بِالْعِشَاءِ ، وَيُؤَخِّرُ ، وَالْفَجْرُ كَاسْمِهَا ، وَكَانَ يُغَلِّسُ بِهَا.
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ظہر اپنے نام کی طرح ہے ۔ عصر کو اس وقت پڑھنا ہے جب سورج روشن اورچمکدار ہو، مغرب بھی اپنے نام کی طرح ہے ۔ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھا کرتے تھے پھر ہم ایک میل کے فاصلے پر اپنے گھروں میں آجاتے اور پھر بھی ہمیں ایک تیر پھینکنے کی دوری تک کی چیزیں نظر آتی تھیں۔ آپ عشا ء کی نماز کبھی جلدی اور کبھی تاخیر سے پڑھا کرتےتھے۔ فجر اپنے نام کی طرح ہے اور حضور ﷺ اسے اندھیرے میں پڑھا کرتے تھے۔
جَابِرٍ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ← سُفْيَانَ، ← وَكِيعٌ،
Hadith 3251
