مصنف ابن أبي شيبة · کتاب ‹ 528- فِي رَكْعَتَيَ الْفَجْرِ إِذَا فَاتَتْهُ. · حديث 6502
6502- حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم صَلاَةَ الصُّبْحِ ، فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الصَّلاَةَ ، قَامَ الرَّجُلُ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم : مَا هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ ؟ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، جِئْتُ وَأَنْتَ فِي الصَّلاَة ، وَلَمْ أَكُنْ صَلَّيْتُ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ، فَكَرِهْتُ أَنْ أُصَلِّيَهُمَا وَأَنْتَ تُصَلِّي ، فَلَمَّا قَضَيْتُ الصَّلاَةُ ، قُمْتُ فَصَلَّيْتُ الصَّلاَةَ ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم ، فَلَمْ يَأْمُرْهُ ، وَلَمْ يَنْهَهُ.
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فجر کی نماز پڑھائی تو نماز کے بعد ایک آدمی نے کھڑے ہو کر دو رکعتیں ادا کیں۔ آپ نے اس سے پوچھا کہ یہ کیسی رکعتیں تھیں؟ اس نے کہا جب میں مسجد آیا تو آپ نماز پڑھا رہے تھے۔ میں نے فجر سے پہلے کی دو سنتیں نہیں پڑھی تھیں، میں نے آپ کی نماز کے دوران انہیں پڑھنا پسند نہ کیا۔ جب آپ نے نماز مکمل فرمالی تو پھر میں نے انہیں ادا کیا۔ اس پر نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسکرا دئیے اور انہیں نہ کسی بات سے منع کیا ور نہ کسی بات کا حکم دیا ۔
عَبْد الْمَلِكِ؛ ← هُشَيْمٌ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 3- The Book of Prayer › 528- In the two rak'ahs of Fajr when he misses it. · Hadith 6502
