مصنف ابن أبي شيبة · کتاب ‹ 617- في فعل النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. · حديث 7243
7243- حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يُحَدِّثُ ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم اشْتَكَى ، فَقَالَ : مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ فَوَجَدَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنْ نَفْسِهِ خِفَّةً فَخَرَجَ ، فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ ذَهَبَ لِيَتَأَخَّرَ فَأَوْمَأَ إلَيْهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مَكَانَك فَجَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم حَتَّى جَلَسَ إلَى جَنْبِ أَبِي بَكْرٍ ، فَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يَأْتَمُّ بِالنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَالنَّاسُ يَأْتَمُّونَ بِأَبِي بَكْرٍ.
حضرت ابوسلمہ بن عبد الرحمنٰ فرماتے ہیں کہ جب نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مرض الوفات کا شکار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ ابو بکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کونماز پڑھائیں۔ کچھ دیر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے جسم مبارک میں خفت محسوں کی تو آپ باہر تشریف لے آئے۔ جب حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ کوتشریف لاتے دیکھا تو پیچھے ہٹنے لگے۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اشارے سے انہیں اپنی جگہ کھڑے رہنے کا حکم فرمایا۔ پھر نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آکر حضرت ابو کر رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھ گئے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء کررہے تھے اور لوگ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز پڑھ رہے تھے۔
أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي1 خَالِدٍ ← وَكِيعٌ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 3- The Book of Prayer › 617- In the act of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him. · Hadith 7243
