مصنف عبدالرزاق · كتاب الطهارة ‹ الْجُنُبَانِ يَشْرَعَانِ جَمِيعًا · حديث 1030
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: أَرَأَيْتَ إِنْ أَدْلَى أَحَدُهُمَا فِي الْإِنَاءِ، ثُمَّ أَخْرَجَ يَدَهُ، وَأَدْلَى الْآخَرُ حِينَ أَخْرَجَ هَذَا يَدَهُ لَمْ يَسْبِقْهُ إِلَّا بِذَلِكَ قَالَ: «ذَلِكَ أَدْلَى جَمِيعًا قَدْ شَرَعَا جَمِيعًا» قُلْتُ لَهُ: إِنْ كَانَتْ هِيَ الَّتِي سَبَقَتْهُ بِغَرْفَةٍ، ثُمَّ أَخْرَجَتْ يَدَهَا وَأَدْلَى هُوَ سَاعَتَئِذٍ قَالَ: «فَلَا يَضُرُّهُ» قُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِنْ غَرَفَ أَحَدُهُمَا قَبْلَ الْآخَرِ غَرْفًا مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ وَلَمْ يَفْرُغْ فِي ذَلِكَ مِنْ غُسْلِهِ قَالَ: «لَمْ يَشْرَعَا حِينَئِذٍ جَمِيعًا»
ابن جریح بیان کرتے ہیں: میں نے عطا ء سے دریافت کیا کہ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر ان دونوں میں سے کوئی اپنا ڈول اُس برتن میں ڈال لیتا ہے پھر وہ اپنا ہاتھ نکال لیتا ہے جب پہلے والے نے ہاتھ نکالا تو دوسرے نے ڈول ڈال دیا ان دونوں کے درمیان صرف اتنا فرق ہوا تو عطا ء نے فرمایا : وہ دونوں ایک ساتھ ڈول ڈالیں گے اور دونوں ایک ساتھ وضو کریں گے ۔ میں نے اُن سے دریافت کیا : اگر وہ عورت پہلے چلوُ میں پانی لے لیتی ہے اور پھر جب وہ اپنا ہاتھ باہر نکالتی ہے تو مرد اُسی وقت اپنا ڈول برتن میں ڈال دیتا ہے ؟ تو اُنہوں نے فرمایا : اس صورت میں مرد کو نقصان نہیں ہو گا ۔ میں نے دریافت کیا : اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر اُن میں سے کوئی ایک دوسرے سے پہلے ہاتھ میں پانی لے لیتا ہے اور برتن ایک ہی ہے اور وہ اُس ایک مرتبہ کے پانی کے ذریعے غسل سے فارغ نہیں ہو تا ؟ تو عطا ء نے فرمایا : اس صورت میں وہ دونوں ایک ساتھ غسل کرنے والوں میں شامل نہیں ہوں گے ۔
قُلْتُ لِعَطَاءٍ: أَرَأَيْتَ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Purity › The two shall legislate all together · Hadith 1030
