مصنف عبدالرزاق · كتاب الطهارة ‹ بَابُ احْتِلَامِ الْمَرْأَةِ · حديث 1092
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ: اسْتَفْتَتِ امْرَأَةٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَرْأَةِ تَحْتَلِمُ، فَقَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ: فَضَحْتِ النِّسَاءَ أَوَ تَرَى الْمَرْأَةُ ذَلِكَ؟ فَالْتَفَتَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «فَمِنْ أَيْنَ يَكُونُ الشَّبَهُ، تَرِبَتْ يَمِينُكَ؟ وَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَرْأَةَ بِالْغُسْلِ إِذَا أَنْزَلَتِ الْمَرْأَةُ». قَالَ مَعْمَرٌ: وَسَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ عُرْوَةَ، يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهَا أُمُّ سُلَيْمٍ الْأَنْصَارِيَّةُ زَوْجُهَا أَبُو طَلْحَةَ
– سیدہ عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں: ایک خاتون نے نبی اکرم ﷺ سے ایسی عورت کے بارے میں دریافت کیا جسے احتلام ہوجاتا ہے تو سیدہ عائشہ صدیقہ نے فرماایا : تم نے عورتوں کو رسوا کر دیا ہے ! کیا کوءی عورت بحی یہ چیز دیکھتی ہے ؟ تو نبی اکرم ﷺ حضرت عائشہ کیطرف متوجہ ہوئے اور آپ نے دریافت کیا : بچہ کی ماں سے مشابہت پھر کس وجہ سے ہوتی ہے ؟ تمہارا ہاتھ خاک آلود ہو ! پھر نبی اکرم ﷺ نے اُس عورت کو حکم دیا : جب ایسی عورت کو انزال ہو جائے تو وہ غسل کرے گی ۔معمر بیان کرت ہیں: میں نے ہشام بن عروہ کو یہ بیان نقل کرتے ہوئے سنا ہے وہ خاتون سیدہ اُم سلیم انصاریہ تھیں اور اُن کے شوہر حضرت طلحہ تھے ۔
الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Purity › The door to respect for women · Hadith 1092
