مصنف عبدالرزاق · كتاب الطهارة ‹ بَابُ بَدْءِ التَّيَمُّمِ · حديث 879
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَوْ غَيْرِهِ قَالَ: «سَقَطَ عِقْدٌ لِعَائِشَةَ فَأَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَعْشَرًا يَبْتَغُونَهُ، فَأَدْرَكَهُمُ الصُّبْحُ وَلَيْسَ مَعَهُمْ مَاءٌ، فَصَلَّوْا بِغَيْرِ طُهُورٍ فَشَكَوْا ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَزَلَ التَّيَمُّمُ». قَالَ مَعْمَرٌ: وَأَخْبَرَنِي أَيُّوبُ قَالَ: مَرَّ أَبُو بَكْرٍ بِعَائِشَةَ فَقَالَ: «حَبَسْتِ النَّاسَ وَعَنَّيْتِيهُمْ». قَالَ مَعْمَرٌ: وَقَالَ هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، وَقَالَهُ أَيُّوبُ أَيْضًا. قَالَ: فَلَمَّا نَزَلَ التَّيَمُّمُ سُرَّ بِذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ وَقَالَ: «مَا عَلِمْتُكِ لَمُبَارَكَةٌ مَا نَزَلَ بِكِ أَمْرٌ تَكْرَهِينَهُ إِلَّا جَعَلَ اللَّهُ ـ تَبَارَكَ وَتَعَالَى ـ لِلْمُسْلِمِينَ فِيهِ خَيْرًا»
ہشام بن عروہ اپنے والد یا کسی اور راوی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبی سیدہ عائشہ کا ہار گر گیا نبی اکرم ﷺ نے اُس کی تلاش میں کچھ لوگوں کو بھیجا اسی دوران صبح صادق ہوگئی اُن لوگوں کے پاس پانی نہیں تھا اُنہوں نے وضو کے بغیر نماز ادا کر لی پھر اُنہوں نے اس بات کی شکایت نبی اکرم ﷺ کے سامنے کی تو تیمم کا حکم نازل ہو گیا ۔معمر بیان کرتے ہیں : ایوب نے میرے سامنے یہ روایت بیان کی ہے: حضرت ابوبکر سیدہ عائشہ کے پاس سے گزرے تو فرمایا :تم نے لوگوں کو رکنے پر مجبور کیا ہے انہیں پریشانی کا شکار کیا ہے ۔معمر بیان کرتے ہیں: ہشام نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے اور ایوب نے بھی یہ الفاظ نقل کیے ہیں کہ جب تیمم کے حکم سے آیت نازل ہوگئی تو حضرت ابوبکر اس بات پر بہت خوش ہوئے اُنہوں نے فرمایا : جھے یہ پتا نہیں تھا کہ تم اتنی برکت والی ہو جب بھی تمہیں کسی ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جو تمہارے لیے نا پسندیدہ ہو تو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے لیے اُس میں بھلائی رکھ دی ۔
فَلَمَّا نَزَلَ التَّيَمُّمُ سُرَّ بِذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ ← أَبِيهِ، وَقَالَهُ أَيُّوبُ أَيْضًا. ← هِشَامٍ ← مَعْمَرٌ، ← «حَبَسْتِ النَّاسَ وَعَنَّيْتِيهُمْ». ← مَرَّ أَبُو بَكْرٍ بِعَائِشَةَ ← أَيُّوبَ، ← مَعْمَرٌ، ← لَيْسَ مَعَهُمْ مَاءٌ، فَصَلَّوْا بِغَيْرِ طُهُورٍ فَشَكَوْا ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ فَنَزَلَ التَّيَمُّمُ». ← «سَقَطَ عِقْدٌ لِعَائِشَةَ فَأَرْسَلَ النَّبِيُّ مَعْشَرًا يَبْتَغُونَهُ، فَأَدْرَكَهُمُ الصُّبْحُ ← أَبِيهِ أَوْ غَيْرِهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Purity › Chapter Beginning of wudoo ' · Hadith 879
