مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ الدَّمِ يُصِيبُ الثَّوْبَ · حديث 1453
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ قَالَ: قُلْتُ لِلزُّهْرِيِّ: الرَّجُلُ يَرَى فِي ثَوْبِهِ الدَّمَ الْقَلِيلَ أَوِ الْكَثِيرَ فَقَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمٌ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، كَانَ «يَنْصَرِفُ لِقَلِيلِهِ وَكَثِيرِهِ، ثُمَّ يَبْنِي عَلَى مَا قَدْ صَلَّى إِلَّا أَنْ يَتَكَلَّمَ فَيُعِيدُ»
معمر بیان کرتے ہیں : میں نے زہری سے دریافت کیا : ایک شخص اپنے کپڑے پر تھوڑا یا زیادہ خون دیکھ لیتا ہے تو زہری نے بتایا کہ سالم نے مجھے یہ بات بتائی ہے حضرت عبداللہ بن عمر دونوں صورتوں میں خواہ وہ کم ہوں یا زیادہ ہوں نماز ختم کر دیتے تھے اور پھر اُسے دھو کر آنے کے بعد اُسی پر بنا کرتے تھے جو نماز پہلے ادا کر چکے تھے البتہ وہ درمیان میں کلام کر لیتے تو پھر دوبارہ نماز ادا کرتے تھے ۔
قُلْتُ لِلزُّهْرِيِّ: الرَّجُلُ يَرَى فِي ثَوْبِهِ الدَّمَ الْقَلِيلَ أَوِ الْكَثِيرَ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › The door of blood affects the garment · Hadith 1453
