مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ الْمَوَاقِيتِ · حديث 2028
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، وَابنِ أَبِي سَبْرَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: حَدَّثَنِي حَكِيمُ بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمَّنِي جِبْرِيلُ عِنْدَ الْبَيْتِ فَصَلَّى بِيَ الظُّهْرَ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ، وَكَانَتْ بِقَدْرِ الشِّرَاكِ، ثُمَّ صَلَّى بِيَ الْعَصْرَ، حِينَ كَانَ ظِلُّ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلَهُ، ثُمَّ صَلَّى بِيَ الْمَغْرِبَ حِينَ أَفْطَرَ الصَّائِمُ، ثُمَّ صَلَّى بِيَ الْعِشَاءَ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ، ثُمَّ صَلَّى بِيَ الْفَجْرَ حِينَ حَرُمَ الطَّعَامُ وَالشَّرَابُ عَلَى الصَّائِمِ» قَالَ: " ثُمَّ صَلَّى بِيَ الْغَدَ الظُّهْرَ حِينَ صَارَ ظِلُّ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلَهُ، ثُمَّ صَلَّى بِيَ الْعَصْرَ حِينَ صَارَ ظِلُّ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلَيْهِ، ثُمَّ صَلَّى بِيَ الْمَغْرِبَ حِينَ أَفْطَرَ الصَّائِمُ، ثُمَّ صَلَّى بِيَ الْعِشَاءَ فِي ثُلُثِ اللَّيْلِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ صَلَّى بِيَ الْفَجْرَ فَأَسْفَرَ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيَّ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، هَذَا وَقْتُ الْأَنْبِيَاءِ قَبْلَكَ، الْوَقْتُ فِيمَا بَيْنَ هَذَيْنِ الْوَقْتَيْنِ "
حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں: نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: بیت اللہ کے قریب جبرائیل نے میری امامت کی اُنہوں نے مجھے ظہر کی نماز اُس وقت پڑھائی جب سورج ڈھل چکا تھا اور ایک تسمہ کے جتنا ہو چکا تھا پھر اُنہوں نے مجھے عصر کی نماز اُس وقت پڑھائی جب ہر چیز کا سایہ اُس کی مانند ہو چکا تھا پھر اُنہو ں نے مجھے مغرب کی نماز اُس وقت پڑھائی جب روزہ دار روزہ افطار کر لیتا ہے پھر اُنہوں نے مجھے عشا ء کی نماز اُس وقت پڑھائی جب شفق غروب ہو جاتی ہے پھر اُنہوں نے مجھے فجر کی نماز اُس وقت پڑھائی جب روزہ دار پر کھانا پینا حرام ہو جاتا ہے ۔ نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں: پھر اُنہوں نے اگلے دن مجھے ظہر کی نماز اُس وقت پڑھائی جب ہر چیز کا سایہ ایک مثل ہو گا پھر عصر کی نماز اُس وقت پڑھائی جب ہر چیز کا سایہ دو مثل ہو چکا تھا پھر مغر کی نماز اُس وقت پڑھائی جب روزہ دار افطار کر لیتا ہے پھر اُنہوں نے مجھے عشا ء کی نماز ایک تہائی رات گزرنے کے بعد پڑھائی پھر اُنہوں نے مجھے فجر کی نماز روشنی میں پڑھائی پھر وہ میری طرف متوجہ ہوئے اور بولے : اے حضرت محمد ! یہ آپ سے پہلے ایک انبیا ء کا وقت ہے اور نمازوں کا وقت ان دو اوقات کے درمیا ن ہے ۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ← حَکِيمِ بْنِ حَکِيمٍ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ، ← الثَّوْرِيِّ، وَابنِ أَبِي سَبْرَةَ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 2028
