مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الزَّكَاةِ ‹ بَابُ الْخُضَرِ · حديث 7184
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ: «لَيْسَ فِي الْبُقُولِ، وَالْقَصَبِ، وَالْجَرْجِيرِ، وَالْقِثَّاءِ، وَالْكَرْسَفِ، وَالْعَصْفَرِ، وَالْفَوَاكِهِ، وَالْأُتْرُجِ، وَالتُّفَاحِ، وَالْجَوْزِ، وَالتِّينِ، وَالرُّمَّانِ، وَالْفِرْسَكِ، وَالْفَوَاكِهِ يَعُدُّهَا كُلَّهَا لَيْسَ فِيهَا صَدَقَةٌ، وَإِنَّمَا تُؤْكَلُ إِلَا أَنْ يُبَاعَ شَيْءٌ مِنْهَا بِذَهَبٍ يَبْلُغُ أَنْ تَكُونَ فِيهِ صَدَقَةٌ، فَإِنْ بِيعَ شَيْءٌ مِنْهَا بِذَهَبٍ يَبْلُغُ أَنْ تَكُونَ فِيهِ صَدَقَةٌ، فَفِيهَا حِينَئِذٍ مِثْلُ صَدَقَةِ الذَّهَبِ» وَقَالَ لِي ذَلِكَ عَبْدُ الْكَرِيمِ، وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ: وَقَالَ لِي عَطَاءٌ: فِي ثَمَنِ الْفَوَاكِهِ، وَالْخُضَرِ إِذَا بِيعَ مِنْهَا شَيْءٌ بِذَهَبٍ قَالَ: «يُزَكَّى الذَّهَبُ حِينَئِذٍ كَمَا يُزَكَّى الذَّهَبُ الَّذِي يُدَارُ»
ابن جریح بیان کرتے ہیں: عطا ء نے یہ بات بیان کی ہے : سبزی نرکل جر جیر ککڑی روئی زردرنگ پھل لیموں سیب بادام اُنہوں نے تمام پھلوں کو شمار کر نے کے بعد یہ کہا کہ ان میں زکوٰۃ لازم نہیں ہوتی اُنہیں کھایا جائے گا البتہ اگر ان میں سے کسی ایک قسم کو سونے کے عوض میں فروخت کیا جاتا ہے اور پر اُس کی اتنی قیمت ہوتی ہے کہ اُس پر زکوٰۃ لازم ہو سکے تو اگر تو ان میں سے کسی چیز کو سونے کے عوض میں فروخت کیا جاتا ہے اُس کی قیمت میں زکوٰۃ لازم ہو سکتی ہو تو ا س صورت میں اُس میں سونے کی زکوٰۃ کی مانند لازم ہو گا ۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · Zakat Book › The green door · Hadith 7184
