مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الزَّكَاةِ ‹ بَابُ الرَّجُلِ يُعْطَى فَوْقَ السِّنِّ الَّتِي تَجِبُ عَلَيْهِ · حديث 6907
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ هُشَيْمِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَصَدِّقًا فَوَجَدَ عَلَى رَجُلٍ بِنْتُ مَخَاضٍ، فَقَالَ الرَّجُلُ: لَا أُعْطِيَ فِي أَوَّلِ صَدَقَةٍ أُخِذَتْ مِنِّي نَاقَةً لَا ظَهْرَ فِيهَا، وَلَا بَطْنَ، أَوْ قَالَ: ضِرْعَ، وَلَكِنِ اخْتَرْهَا نَاقَةً قَالَ: فَذَكَرَ ذَلِكَ الْمُصَدِّقُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَعْلِمْهُ الَّذِي عَلَيْهِ مِنَ الْحَقِّ، فَإِنْ تَطَوَّعَ بِشَيْءٍ فَاقْبَلْهُ مِنْهُ»، قَالَ هُشَيْمٌ: وَأَخْبَرَنِي الْحَجَّاجُ، عَنْ عَطَاءٍ نَحْوَ هَذَا إِلَا أَنَّهُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَعْلِمْهُ الَّذِي عَلَيْهِ مِنَ الْحَقِّ، فَإِنْ تَطَوَّعَ بِشَيْءٍ فَاقْبَلْهُ مِنْهُ».
حسن بصری بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے ایک زکوٰۃ وصول کرنے والے شخص کو بھیجا تو اُس نے ایک شخص پر بنت مخاض کی ادائیگی کو پایا اُس شخص نے کہا : میں اپنی طرف سے جانے والی پہلی زکوٰۃ میں کوئی ایسی اونٹنی نہیں دوں گا کہ جس پر سواری بھی نہیں کی جا سکتی اور جو دودھ بھی نہیں دیتی تم ایک بڑی عمر کی اونٹنی کو حاصل کر لو ۔ راوی کہتے ہیں: زکوٰۃ وصول کرنے والے شخص نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرمﷺ سے کیا تو نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: تم نے اُسے بتا دینا تھا کہ اُس پر کیا ادائیگی لازم ہوتی ہے پھر اگر وہ نفلیطور پر کوئی چیز دینا چاہتا ہو تو وہ تم اُس سے قبول کر لینا ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ عطا ء کے حوالے سے منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرمﷺ نے فرمایا: تم اُس کو بتا دینا کہ اُس پر کیا ادائیگی لازم ہوتی ہے پھر اگر وہ نفلی طور پر کوئی چیز دینا چاہتا ہو تو تم اُس کی طرف سے قبول کر لینا ۔
الْحَسَنِ، ← يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ← هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · Zakat Book › A man’s door is given over the tooth over which it is obligatory · Hadith 6907
