مصنف عبدالرزاق · كتاب الطهارة ‹ بَابُ اغْتِسَالِ الْجُنُبِ · حديث 983
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ: «إِذَا اغْتَسَلْتُ مِنَ الْجَنَابَةِ فَإِنِّي أَبْدَأُ بِفَرْجِي، ثُمَّ أُمَضْمِضُ وَأَسْتَنْشِقُ، ثُمَّ أَغْسِلُ وَجْهِي وَيَدَيَّ، ثُمَّ أُفِيضُ عَلَى رَأْسِي، ثُمَّ بِيَدَيَّ، ثُمَّ بِرِجْلِي» قَالَ: «وَأَغْسِلُ قَدَمَيَّ فِي الْمُغْتَسَلِ، ثُمَّ أَنْتَعِلُ فِيهِ، ثُمَّ حَسْبِي لَا أَغْسِلُهُمَا بَعْدُ»، قُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ تَنْتَعِلْ فِي الْمُغْتَسَلِ وَخَرَجْتَ مِنْهُ حَافِيًا قَالَ: «إِذًا غَسَلْتُهُمَا»
عطا ء فرماتے ہیں : جب میں ؟غسل جنابت کرتا ہوں تو میں اپنی شرمگاہ سے آغاز کرتا ہوں پھر کلی کرتا ہوں پھر اپنے ناک میں پانی ڈالتا ہوں پھر اپنے چہرے اور بازوؤں کو دھوتا ہوں ۔ وہ یہ فرماتے ہیں : میں اپنے پاوؤں غسل خانہ میں ہی دھو لیتا ہوں پھر اُس میں جوتا پہن لیتا ہوں میرے لیے اتنا ہی کافی ہے میں اس کے بعد انہیں نہیں دھوتا ۔ میں نے دریافت کیا آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے کہ اگر آپ غسل خانہ میں جوتا نہ پہنیں اور اُس سے ننگے پاؤں باہر آجائیں؟ تع اُنہوں نے فرمایا : میں اس صورت میں اُسے دھولوں گا ۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Purity › The side bathing door · Hadith 983
