مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْجَنَائِزِ ‹ بَابُ غُسْلِ النِّسَاءِ · حديث 6089
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: تُوُفِّيَتْ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا، أَوْ أَكَثْرَ مِنْ ذَلِكَ إِنْ رَأَيْتُنَّ، وَاغْسِلْنَهَا بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، اجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ، فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي» قَالَتْ: فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ، فَأَلْقَى إِلَيْنَا حَقْوَةً فَقَالَ: «أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ» قَالَتْ: جَعَلْنَا رَأْسَهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ، وَأَرْسَلْنَاهُنَّ مِنْ خَلْفِهَا الْحَقْوُ إِزَارٌ غَلِيظٌ ". عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
سیدہ اُم عطیہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرمﷺ کی صاحبزادی انتقال ہوا تو نبی اکرمﷺ نے فرمایا: تم خواتین اسے تین یا پانچ مرتبہ یا اگر مناسب سمجھو تو اس سے زیادہ مرتبہ غسل دینا تم اسے پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعہ غسل دینا اور تم آخری مرتبہ میں کچھ کافور ملا لینا جب تم فارغ ہو جاؤ تو مجھے بتانا۔ سیدہ اُم عطیہ بیان کرتی ہیں: جب تم فارغ ہوئیں تو ہم نے نبی اکرمﷺ کو بتایا تو نبی اکرم ﷺ نے اپنی چادر ہماری طرف بڑھائی اور فرمایا : یہ اس جسم پر لپیٹ دینا۔ سیدہ اُم عطیہ بیان کرتی ہیں: ہم نے اُن صاحبزادی کی تین چوٹیاں بنائیں اور اُنہیں اُن کی پشت پر ڈال دیا ۔
تُوُفِّيَتْ بِنْتُ رَسُولِ اللهِ ← أُمِّ عَطِيَّةَ ← ابْنِ سِيرِينَ، ← أَيُّوبَ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Funeral Book › The door for women’s washing · Hadith 6089
