مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الزَّكَاةِ ‹ بَابُ غُلُولِ الصَّدَقَةِ · حديث 6949
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، وَابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ ثُمَّ قَالَ: «يَا أَبَا الْوَلِيدِ لَا، تَأْتِينَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِبَكْرَةٍ لَهَا رُغَاءٌ، وَبَقَرَةٍ لَهَا خُوَارٌ، وَشَاةٍ لَهَا يُعَارٌ»، قَالَ عُبَادَةُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَعْمَلُ عَلَى شَيْءٍ أَبَدًا
طاؤس کے صاحبزادے اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے حضرت عبادہ بن صامت کو اہلکار مقرر کیا اور پھر ارشاد فرمایا: اے ابو ولید! تم قیامت کے دن ایسی حالت میں ہر گز نہ آنا کہ تمہارے ساتھ کوئی اونٹ ہو اور وہ آواز نکال رہا ہو یا گائے ہو جو ڈاکرا رہی ہو یا بکری ہو جو ممنا رہی ہو۔ تو حضرت عبادہ نے عرض کی : اُس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے! میں کبھی بھی کوئی سرکار ذمہ داری انجام نہیں دوں گا ۔
أَبِيهِ ← ابْنِ طَاوُسٍ، ← مَعْمَرٌ، وَابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 6949
