مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الِاعْتِكَافِ ‹ بَابٌ: يُفَرِّقُونَ بَيْنَ جِوَارِ الْقَرَوِيِّ، وَالْبَدَوِيِّ · حديث 8092
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: فَرَّقَ لِي عَطَاءٌ بَيْنَ جِوَارِ الْقَرَوِيِّ، وَالْبَدَوِيِّ قَالَ: «أَمَّا الْقَرَوِيُّ إِذَا نَذَرَ الْجِوَارُ يَهْجُرُ بَيْتَهُ، وَيَهْجُرُ الزَّوْجَ، وَصَامَ وَالْبَدَوِيُّ لَيْسَ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ، فَإِذَا نَذَرَ الْجِوَارَ كَانَتْ مَكَّةُ حِينَئِذٍ كُلُّهَا فَيُجَاوِرُ فِي أَيِّ نَوَاحِي مَكَّةَ شَاءَ، وَفِي أَيِّ بُيُوتِهَا شَاءَ، وَلَمْ يَصُمْ، وَأَصَابَ النِّسَاءَ إِنْ شَاءَ، وَيَبِيعُ، وَيَبْتَاعُ، وَيَنْتَابُ الْمَجَالِسَ، وَيَدْخُلُ الْبُيُوتَ، وَيَعُودُ الْمَرِيضَ، وَيَتْبَعُ الْجِنَازَةَ إِلَّا أَنْ يَنْوِيَ فِي نَفْسِهِ أَنْ يَكُونَ جِوَارُهُ بِبَابِ الْمَسْجِدِ، وَيَعْتَزِلَ مَا يُنْهَى عَنْهُ فِي الْمُجَاوَرَةِ، وَجَعَلَ أَهْلَ عَرَفَةَ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ»، وَتَلَا {ذَلِكَ لِمَنْ لَمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ} [البقرة: 196] قَالَ: وَسَمِعْنَا ذَلِكَ يُقَالُ: قُلْتُ: فَيَخْرُجُ إِلَى أَهْلٍ لِحَاجَةٍ فِي أَمْرٍ اسْتَوَى عَلَيْهِ؟ قَالَ: «لَا»، قُلْتُ: فَلَمْ يَحُجَّ، وَلَمْ يَعْتَمِرْ، وَلَمْ يَخْتَلِفَانِ، قَالَ: «الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ خَيْرٌ مِمَّا هُوَ فِيهِ»
ابن جریح بیان کرتے ہیں: عطا ء نے میرے سامنے قروی اور بدوی کے اعتکاف میں فرق کیا ہے جہاں تک کروی کا تعلق ہے تو اگر وہ جوار کی نذر مانتا ہے تو وہ اپنے گھر سے لاتعلق ہو جائے گا اور اپنی بیوی سے لاتعلق ہو جائے گا اور روزہ رکھے گا وہ بدوی جو اہل مکہ میں سے نہیں ہے اگر وہ جوار کی نذر مانتا ہے تو ان تمام دنوں میں وہ مکہ میں جہاں چاہے جوار کر سکتا ہے اور جس گھر میں چاہے جوار کر سکتا ہے وہ روزہ نہیں رکھے گا کوئی چیز فروخت کر سکتا ہے یا خرید سکتا ہے محافل میں شریک ہو سکتا ہے گھروں کے اندر جا سکتا ہے بیمار کی عیادت کر سکتا ہے جنازہ کے ساتھ جا سکتا ہے اگر وہ نیت کرتا ہے کہ اُس کا جوار مسجد کے دروازہ پر ہو گا تو وہ اُن تمام چیزوں سے الگ رہے گا مجاورت میں جن سے منع کیا گیا ہے ۔ عطا ء نے اہل عرفہ کو بھیاہل مکہ میں شمار کیا ہے اُنہوں نے یہ آیت تلاوت کی ہے : یہ حکم اُس شخص کے لیے ہے جس کے اہل خانہ مسجد حرام میں موجود نہ ہوں۔
«أَمَّا الْقَرَوِيُّ إِذَا نَذَرَ الْجِوَارُ يَهْجُرُ بَيْتَهُ، وَيَهْجُرُ الزَّوْجَ، وَصَامَ ← فَرَّقَ لِي عَطَاءٌ بَيْنَ جِوَارِ الْقَرَوِيِّ، وَالْبَدَوِيِّ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 8092
