مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ صَلَاةِ الْخَوْفِ · حديث 4235
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ خَلَّادِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: «لَمْ يُصَلِّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْخَوْفِ إِلَّا مَرَّتَيْنِ، مَرَّةً بِذِي الرِّقَاعِ مِنْ أَرْضِ بَنِي سُلَيْمٍ، وَمَرَّةً بِعُسْفَانَ، وَالْمُشْرِكُونَ بِضَجْنَانَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ» قَالَ: «فَصَفَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْحَابَهُ كُلَّهُمْ خَلْفَهُ، وَهُمْ بِعُسْفَانَ، ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَلَّى، فَرَكَعَ بِهِمْ جَمِيعًا، ثُمَّ سَجَدَ بِالَّذِينَ يَلُونَهُ، وَقَامَ الْآخَرُونَ خَلْفَهُ يَحْرُسُونَهُ، فَلَمَّا سَجَدَ بِهِمْ سَجْدَتَيْنِ قَامُوا، وَسَجَدَ أُولَئِكَ الَّذِينَ خَلْفَهُ، ثُمَّ تَقَدَّمُوا إِلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ، وَتَأَخَّرُوا هَؤُلَاءِ [ص:504]، ثُمَّ رَكَعَ بِهِمْ جَمِيعًا، ثُمَّ سَجَدَ بِالَّذِينَ يَلُونَهُ، وَقَامُوا الْآخَرُونَ يَحْرُسُونَهُمْ، فَلَمَّا رَفَعُوا رُءُوسَهُمْ مِنَ السَّجْدَةِ سَجَدَ أُولَئِكَ، ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ جَمِيعًا، وَتَمَّتْ لَهُمْ صَلَاتُهُمْ»
مجاہد بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے صرف دو مرتبہ یا شاید ایک مرتبہ نماز خوف ادا کی ہے ایک مرتبہ غزوہ ذات الرقاع کے موقع پر جو بنو سلیم کی سر زمین پر ادا کی گئی اور ایک مرتبہ عسفان کے مقام ہر ادا کی جبکہ مشرکین ضجنان کے مقام پر موجود تھے اور مسلمانوں اور قبیلہ کے درمیان موجود تھے ۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے اپنے تمام اصحاب کی اپنے پیچھے صفین بنالیں یہ لوگ عسفان میں موجود تھے پھر نبی اکرمﷺ اگے پڑھے آپ نے نمااز ادا کی آپ نے ان تمام حضرات کے ساتھھ رکوع کیا پھر جو لوگ آپ کے قریب تھے وہ سجد ہ میں چلے گئے اور دوسرے لوگ پیچھے کھڑے رہے اور ان کی حفاظت کرتے رہے جب نبی اکرمﷺ نے اُن لوگوں کے ساتھ دو مرتبہ سجدہ کر لیا تو یہ لوگ کھڑے ہو گئے اور جو لوگ پیچھے موجود تھے دو سجدہ میں چلے گئے پھر وہ لوگ پہلی والی صف کی جگہ آگئے اور پہلی والی صف کے لوگ پیچھئ چلے گئے پھر نبی اکرمﷺ نے ان سب کے ساتھ رکوع کیا لیکن جو لوگ آپ کے قریب کھڑے تھے اُنہوں نے آپ کے ساتھ سجدہ کیا اور دوسرے لوگ کھڑے ہوئے ان کی حفاظت کرتے رہے جب نبی اکرمﷺ اور آُن کے ساتھیوں نے سجدہ سے سر اُٹھایا تو ان لوگوں نے سجدہ کیا پھر نبی اکرمﷺ نےا ُن سب لوگوں سمیت سلام پھیرا تو یوں ان کی نماز مکمل ہوگئی ۔
مُجَاهِدٍ ← خَلَّادِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 4235
