مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْحَيْضِ ‹ بَابُ الْخَاتَمِ · حديث 1350
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: خَاتَمٌ فِي يَدِ حَائِضٍ أَوْ جُنُبٍ قَالَ: «لَا يَضُرُّهُ إِنَّمَا فِي الْخَاتَمِ الْحَرْفُ، أَوِ الشَّيْءُ الْيَسِيرُ» قُلْتُ: فَغَيْرُ الْمُتَوَضِّئِ وَيَأْتِي الْخَلَاءَ وَهُوَ فِي يَدِهِ قَالَ: «لَا يَضُرُّهُ»
ابن جریح بیان کرتے ہیں: میں نے عطا ء سے دریافت کیا : ایک انگوٹھی جو حیض والی عورت یا جنبی شخص کے ہاتھ میں ہوتی ہے اس کا کیا حکم ہے ؟ اُنہوں نے جواب دیا: یہ اُسے کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی اگر اُس انگوٹھی میں کوئی ایک حرف یا معمولی سی چیز لکھی ہو ۔ میں نے کہا : بے وضو شخص یا کوئی شخص جو قضائے حاجت کے لیے بیت الخلا میں جاتا ہے اور یہ انگوٹھی اُس کے ہاتھ میں ہوتی ہے تو اُنہوں نے جواب دیا: یہ انگوٹحی اُسے کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی ۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The menstrual book › The door of the seal · Hadith 1350
