مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ قِرَاءَةِ اللَّيْلِ · حديث 4208
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَ: سَأَلَهَا رَجُلٌ: هَلْ كَانَ رَسُولُ [ص:495] اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ صَوْتَهُ مِنَ اللَّيْلِ إِذَا قَرَأَ؟ قَالَتْ: «رُبَّمَا رَفَعَ وَرُبَّمَا خَفَضَ» قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الدِّينِ سَعَةً قَالَ: فَهَلْ كَانَ يُوتِرُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ؟ قَالَتْ: «نَعَمْ، رُبَّمَا أَوْتَرَ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ وَرُبَّمَا أَوْتَرَ مِنْ آخِرِهِ» قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الدِّينِ سَعَةً قَالَ: فَهَلْ كَانَ يَنَامُ وَهُوَ جُنُبٌ؟ قَالَتْ: «رُبَّمَا اغْتَسَلَ قَبْلَ أَنْ يَنَامَ وَرُبَّمَا نَامَ قَبْلَ أَنْ يَغْتَسِلَ، وَلَكِنَّهُ يَتَوَضَّأُ قَبْلَ أَنْ يَنَامَ» قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الدِّينِ سَعَةً
یحییٰ بن یعمر سیدہ عائشہ کے بارے میں نقل کرتے ہیں: ایک شخص نے اُن سے سوال کیا : نبی اکرمﷺ جب رات کے وقت تلاوت کرتے تھے تو کیا آپ بلند آواز کرتے تھے ؟ سیدہ عائشہ نے جواب دیا: بعض اوقات آپ بلند آواز رتے تھے تو کیا آپ بلند آواز میں تلاوت کرتے تھے ؟ سیدہ عائشہ نے جواب دیا : بعض اوقات آپ آواز بلند کرتے تھے اور بعض اوقات پست رکھتے تھے ۔ تو اُن صاحب نے کہا : ہر طرح کی حمد اُس اللہ کے لیے مخصوص ہے جس نے دین میں گنجائش رکھی ہے ۔ پھر اُنہوں نے دریافت کیا : کیا نبی اکرمﷺ رات کے ابتدائی حصہ میں وتر ادا کرتے تھے اور بعض اوقات رات کے آخری حصہ میں ادا کرتے تھے ۔ تو اُن صاحب نے کہا: ہر طرح کی حمد اللہ کے لیے مخصو ص ہے جس نے دین میں گنجائش رکھی ہے ۔ پھر اُن صاحب نے دریافت کیا: کیا نبی اکرمﷺ جنابت کی حالت میں سو جاتے تھے ؟ تو سیدہ عائشہ نے جواب دیا: نبی اکرمﷺ بعض اوقات سونے سے پہلے غسل کر لیتے تھے اور بعض اوقات غسل کرنے سے پہلے سو جایا کرتے تھے تاہم آپ اس سورت میں سونے سے پہلے وضو کرتے تھے ۔ تو اُن صاحب نے کہا: ہر طرح کی حمد اللہ کے لیے مخصو ص ہے جس نے دین میں گنجائش رکھی ہے ۔
عَائِشَةَ ← یَّحْیَی بْنِ یَعْمُرَ ← عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › Night reading section · Hadith 4208
