مصنف عبدالرزاق · كتاب الطهارة ‹ بَابُ مَا يُذْهِبُ الْوُضُوءُ مِنَ الْخَطَايَا · حديث 151
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قَالَ لِي عَطَاءٌ: «إِذَا مَضْمَضَ كَانَ مَا يَخْرُجُ مِنْ فِيهِ خَطَايَا، وَإِذَا اسْتَنْثَرَ كَانَ مَا يَخْرُجُ مِنْ أَنْفِهِ خَطَايَا، وَإِذَا غَسَلَ وَجْهَهُ كَانَ مَا يَخْرُجُ مِنْهُ خَطَايَا، وَإِذَا غَسَلَ يَدَيْهِ كَانَ مَا يَهْبِطُ مِنْهَا خَطَايَا، وَإِذَا مَسَحَ بِرَأْسِهِ كَانَ مَا يَهْبِطُ عَنْهُ مِنَ الْأَقْذَارِ خَطَايَا، وَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيْهِ كَانَ مَا يَهْبِطُ عَنْهُمَا خَطَايَا حَتَّى يَرْجِعَ كَمَا وَلَدَتْهُ أُمُّهُ إِلَّا مِنْ كَبِيرَةٍ»
ابن جریح بیان کرتے ہیں :عطا ء نے مجھ سے کہا : جب آدمی کلی کرتا ہے تو اُس کے منہ میں سے گناہ نکل جاتے ہیں جب وہ ناک میں پانی ڈالتا ہے تو اُس کے ناک میں سے گناہ نکل جاتا ہے جب وہ چہرے کو دھوتا ہے تو اُس میں سے گناہ نکل جاتے ہیں جب وہ دونوں بازو دھوتا ہے تو اُس میں سے گناہ نکل جاتے ہیں جب وہ سر کا مسح کرتا ہے تو سر میں سے سارے گناہ گر جاتے ہیں جب وہ پاؤں دھوتا ہے تو پاؤں کے گناہ نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ جب وہ واپس آتا ہے تو وہ ایسے ہوتا ہے جیسے اُس کی ماں نے اُسے جنم دیا تھا البتہ کبیرہ گناہ کا معاملہ مختلف ہے ۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Purity › Door to ablution from sins · Hadith 151
