مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ عِظَمِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ · حديث 5556
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «مَا مِنْ يَوْمٍ أَعْظَمُ عِنْدِ اللَّهِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فِيهِ قَضَى اللَّهُ خَلْقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَفِيهِ تَقُومُ السَّاعَةُ، وَمَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلَّا خَافَ الْبَرُّ وَالْبَحْرُ وَالْحِجَارَةُ وَالشَّجَرُ، وَمَا خَلَقَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ، وَفِيهِ سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ»، قَالَ مَعْمَرٌ: وَسَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ يُحَدِّثُ نَحْوًا مِنْ هَذَا لَا أَعْلَمُهُ، إِلَّا رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
طاؤس کے صاحبزادے اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: کوئی بھی دن اللہ کی بارگاہ میں جمعہ سے زیادہ عظمت والا نہیں ہےاسی دن میں اللہ تعالیٰ نے آسمان اور زمین کی تخلیق کا فیصلہ کیا اسی دن میں قیامت قائم ہو گی جمعہ کے دن جب سورج نکلتا ہے تو خشکی اور سمندر پتھر اور درخت اور اللہ تعالیٰ جو چیز بھی پیدا کی ہے سوائے دو گرہوں کے اس بات سے خوفزدہ رہتی ہے اس دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ جس میں جو مسلمان اللہ تعالیٰ سے جو بھی چیز مانگتا ہے اللہ تعالیٰ وہ چیز اُسے عطا ء کر دیتا ہے ۔ معمر بیان کرتے ہیں: عبداللہ بن محمد نے بھی یہ حدیث اپنی سند کے ساتھ نقل کی ہے اور اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے ۔
أَبِيهِ ← ابْنِ طَاوُسٍ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 5556
