مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْجَنَائِزِ ‹ بَابُ التَّسْلِيمِ عَلَى الْقُبُورِ · حديث 6718
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: " التَّسْلِيمُ عَلَى الْقُبُورِ: السَّلَامُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ، وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ مِنْ أَهْلِ الدِّيَارِ، وَيَرْحَمُ اللَّهُ الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنَّا، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لَاحِقُونَ ". قَالَ مَعْمَرٌ: فَكَانَ قَتَادَةُ يَذْكُرُ نَحْوَ هَذَا وَيَزِيدُ: أَنْتُمْ لَنَا فَرَطًا وَنَحْنُ لَكُمْ تَبَعٌ، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لَلَاحِقُونَ
مجاہد بیان کرتے ہیں: اہل قبرستان کو سلام کرنے کا طریقہ یہ ہے : مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں اس بستی کے رہنے والوں پر سلام ہوا اللہ تعالیٰ ہم میں سے پہلے چلے جا نے والوں پر رحم کرے ! اگر اللہ نے چاہا تو ہم بھی تم سے آملیں گے۔ معمر بیان کرتے ہیں: قتادہ اس کی مانند الفاظ نقل کرتے ہیں: اور اُس میں یہ الفاظ زائد نقل کرتے ہیں: تم لوگ ہمارے بیشتر ہو اور ہم تمہارے پیچھے آنے والے ہیں اگر اللہ نے چاہا تو ہم بھی تم سے آملیں گے۔
مُجَاهِدٍ ← عَبْدِ الْکَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 6718
